مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 459

مجموعہ اشتہارات ١٩٩ ۴۵۹ جلد دوم اعلان دسمبر میں تعطیلوں کے دنوں میں ہمیشہ جلسہ ہوتا تھا لیکن اب کے دسمبر میں میں اور میرے گھر کے لوگ اور اکثر خادمہ عورتیں اور مرد موسمی بیماری سے بیمار ہیں۔خدمت مہمانوں میں فتور ہو گا۔اور بھی کئی اسباب ہیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے۔اس لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اب کی دفعہ کوئی جلسہ نہیں ہے۔ہمارے سب دوست مطلع ہیں۔والسلام۔المعلن مرزا غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُم مُحْسِنُونَ مبادا دل آن فرومایه شاد که از بهر دنیا دہد ویں بہار میں اپنی جماعت کے لئے خصوصاً یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ وہ اس اشتہار کے نتیجہ کے منتظر رہیں کہ جو ۲ نومبر ۱۸۹۸ء کو بطور مباہلہ شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنہ اور اس کے دو رفیقوں کی نسبت شائع کیا گیا ہے جس کی میعاد۵ ارجنوری ۱۹۰۰ء میں ختم ہوگی۔اور میں اپنی جماعت کو چند لفظ بطور نصیحت کہتا ہوں کہ وہ طریق تقوی پر پنجہ مار کر یا وہ گوئی کے مقابلہ پر یاوہ گوئی نہ کریں۔اور گالیوں کے مقابلہ میں گالیاں نہ دیں۔وہ بہت کچھ ٹھٹھا اور ہنسی سنیں گے جیسا کہ وہ سُن رہے ہیں۔مگر چاہیے کہ خاموش رہیں اور تقویٰ اور نیک بختی کے ساتھ النحل: ۱۲۹ ترجمہ۔خدا کرے اس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا۔