مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 451 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 451

مجموعہ اشتہارات الامر فوق الادب ۴۵۱ نقل کفر کفر نباشد نقل مطابق اصل راقم کا تب ” سچے اور قطی فیصلہ کی صورت صواب“ د قبال کا دیانی کے اشتہار مباہلہ کا جواب جلد دوم دجال کا دیانی کو ڈگلس صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر گورداسپورہ نے دبایا اور اس سے عہد لے لیا کہ آئندہ دل آزار الفاظ کو بند رکھے (چنانچہ اشاعۃ السنہ نمبر ۹ جدل ۱۸ کے صفحہ ۲۵۹ میں بہ تفصیل بیان ہوا ہے ) اور اس وجہ سے اس کو مجبوراً الہام کے ذریعہ لوگوں کی دل آزاری سے زبان کو بند کرنا پڑا۔اور الہامی گولے چلانا یا یوں کہو کہ گوز چھوڑنا ترک کرنا ضروری ہوا اور پھر الہامی دل آزاری کے سوا اس کا کام بند ہونے لگا اور اس کی دُکانداری میں نقصان واقع ہوا تو یہ کام اُس نے اپنے نائین (۔۔۔) کے ذریعہ شروع کر دیا۔تب سے وہ کام اُس کے نائب کر رہے ہیں۔اور اخباروں اور اشتہاروں کے ذریعہ سے لوگوں کی دل آزاری میں مصروف ہیں۔از انجملہ بعض کا ذکر اشاعة السنه نمبر ۳ جلد نمبر ۱۹ کے صفحہ ۷۷ وغیرہ میں ہوا ہے۔واز انجملہ بعض کا ذکر ذیل میں ہوتا ہے کہ اس کے چند نائبین لاہور ولدھیانہ و پٹیالہ وشملہ نے مولانا مولوی ابوسعید محمد حسین۔صاحب کے نام اس مضمون کے اشتہار جاری کئے ہیں کہ وہ بمقام بٹالہ کا دیانی کے ساتھ مباہلہ کر لیں۔اور اس مباہلہ کا اثر ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آٹھ سو چھپیں روپیہ ( جس کو وہ ان چاروں مواضع سے جمع کر کے پیش کریں گے ( انعام لیں۔اس کے ساتھ ان لوگوں نے دل کھول کر دل آزاری و بدگوئی سے اپنے دلوں کا ارمان نکال لیا اور کادیانی کی نیابت اشاعۃ السنہ نمبر ۱۲٫۸ جلد ۱۵ لے اس کے جواب میں بجز لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کیا کہیں۔کپتان ڈگلس صاحب نے شیخ محمدحسین کو دبایا تھا اور کرسی کی درخوست پر جھڑ کیاں دیں تھیں مگر مجھے گری دی اور عزت کی۔من المشتهر