مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 450
مجموعہ اشتہارات ۴۵۰ حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَّالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ۔جلد دوم یہ خدا تعالیٰ کا فیصلہ ہے جس کا ماحصل یہی ہے کہ ان دونوں فریق میں سے جن کا ذکر اس اشتہار میں ہے یعنی خاکسار ایک طرف اور شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور مولوی ابوالحسن تبتی دوسری طرف خدا کے حکم کے نیچے ہیں۔ان میں سے جو کا ذب ہے وہ ذلیل ہوگا۔یہ فیصلہ چونکہ الہام کی بنا پر ہے اس لئے حق کے طالبوں کے لئے کھلا کھلا نشان ہو کر ہدایت کی راہ اُن پر کھولے گا لے اب ہم ذیل میں شیخ محمد حسین کا وہ اشتہار لکھتے ہیں جو جعفر زٹلی اور ابوالحسن نیتی کے نام پر شائع کیا گیا ہے تا خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے وقت دونوں اشتہارات کے پڑھنے سے حق کے طالب عبرت اور نصیت پکڑ سکیں۔اور عربی الہامات کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ جو لوگ بچے کی ذلّت کے لیے بدزبانی کر رہے ہیں اور منصوبے باندھ رہے ہیں خدا اُن کو ذلیل کرے گا اور میعاد پندرہ دن دسمبر ۱۸۹۸ء سے تیرہ مہینے ہیں جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے اور ۱۴ دسمبر ۱۸۹۸ء تک جو دن ہیں وہ تو بہ اور رجوع کے لئے مہلت ہے۔فقط ۱۳ ۲۱ / نومبر ۱۸۹۸ء خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان تعداد ۱۴۰۰ لے اس فیصلہ کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔اب اگر میں جھوٹا اور دجال اور ظالم ہوں تو فیصلہ شیخ محمد حسین کے حق میں ہوگا اور اگر محمد حسین ظالم ہے تو فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔وہ خدا ہر ایک کا خدا ہے۔جھوٹے کی کبھی تائید نہیں کرے گا۔اب آسانی سے یہ مقدمہ مباہلہ کے رنگ میں آ گیا۔خدا تعالیٰ سچوں کو فتح بخشے۔آمین۔منہ