مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 442
مجموعه اشتہارات ۱۹۶ ۴۴٢ جلد دوم اشتہار واجب الاظہار متعلق کتب دفتر ضیاء الاسلام قادیان چونکہ ہمارے مطبع میں ہمیشہ نو تالیف کتابیں جو میری تالیفات میں سے ہیں چھپتی رہتی اس لئے یہ اندیشہ ہمیشہ دامنگیر رہتا ہے۔ کہ کوئی کتاب ہمارے شائع کرنے سے پہلے کسی اتفاق سے دفتر سے نکل جائے یا بطور خیانت کسی بیرونی آدمی کی چالاکی سے کسی کو پہنچ نہ جائے لہذا قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اس اندیشہ کے دُور کرنے کے لئے کوئی احسن انتظام کیا جائے اس لئے عام طور پر اطلاع دی دی جا جاتی ہے کہ کوئی کتاب جب تک کہ اس پر مہر اور میرے رے دستخط د موجود نہ ہوں جائز طور پر شائع کردہ نہ سمجھی جائے۔ بلکہ یا د رکھنا چاہیے کہ جس کتاب پر صرف مہر ہو اور میرے دستخط ساتھ نہ ہوں وہ بھی مسروقہ ہے اور جس پر مہر اور میرے خاص دستخط دونوں موجود ہوں وہ کتاب مسروقہ نہیں ہے۔ اور جس پر نہ مہر اور نہ دستخط ہو وہ اس انتظام سے پہلے کی ہے اور بہر حال اُس کو جائز طور پر شائع شدہ سمجھنا چاہیے اور یہ انتظام آیندہ کے لئے ہے کیونکہ اب دفتر کی تمام موجود کتابوں پر مہر لگا دی گئی ہے اور دستخط نہیں کئے ۔ آئندہ ہر ایک کتاب جو جائز طور پر ہماری مرضی اور اجازت سے کسی طرف روانہ ہو گی تو اس پر دستخط کر دیئے جائیں گے اس لئے جو کتاب بغیر ہمارے دستخط کے صرف مہر ہی مہر رکھتی ہوگی وہ کتاب اگر کسی اور کے پاس پائی جائے تو اس کو مسروقہ سمجھا جائے گا اور مہر میں یہ الفاظ