مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 440 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 440

مجموعہ اشتہارات ۴۴۰ جلد دوم خدا تعالیٰ نے آپ کر شفا بخشی گویا دوبارہ زندگی ہوئی۔یہ مرہم طاعون کے لئے بھی نہایت درجہ مفید ہے بلکہ طاعون کی تمام قسموں کے لئے فائدہ مند ہے۔مناسب ہے کہ جب نَعُوذُ بِالله بيماري طاعون نمودار ہو تو فی الفور اس مرہم کو لگا نا شروع کر دیں کہ یہ مادہ تھی کی مدافعت کرتی ہے اور پھنسی یا پھوڑے کو طیار کر کے ایسے طور سے پھوڑ دیتی ہے کہ اس کی سمیت دل کی طرف رجوع نہیں کرتی اور نہ بدن میں پھیلتی ہے۔لیکن کھانے کی دوا جس کا نام ہم نے تریاق الہی رکھا ہے اس کے استعمال کا طریق یہ ہے کہ اوّل بقدر فلفل گرد کھانا شروع کریں اور پھر حسب برداشت مزاج بڑھاتے جائیں اور ڈیڑھ ماشہ تک بڑھا سکتے ہیں اور بچوں کے لئے جن کی عمر دس برس سے کم ہے ایک یا ڈیڑھ رتی تک دی جا سکتی ہے اور طاعون سے محفوظ رہنے کے لئے جب یہ دوا کھا ئیں تو مفصلہ ذیل دواؤں کے ساتھ اس کو کھانا چاہیے۔کیمفر کو ۱۵ قطرہ، وائنم اپی کاک ۹ قطرہ، سپرٹ کلورا فارم ۱۵ قطره ، عرق کیوڑہ ۵ تولہ ، عرق سلطان الاشجار یعنی سرس ۵ تولہ باہم ملا کر تین چار تولہ پانی ڈال کر گولی کھانے کے بعد پی لیں۔اور یہ خوراک اول حالت میں ہے ورنہ حسب برداشت کیمفر کو ساتھ بوند تک اور وائم اپی کاک چالیس "بوند تک اور سپرٹ کلورا فارم ساتھ بوند تک اور عرق کیوڑہ بین تولہ تک اور عرق سرس یعنی سلطان الاشجار چھپیں تو لہ تک ہر ایک شخص استعمال کر سکتا ہے۔بلکہ مناسب ہے کہ وزن بیان کردہ کے اندر اندر حسب تجر بہ محل طبیعت ان ادویہ کر بڑھاتے جائیں تا پورا وزن ہوکر جلد طبیعت میں اثر کرے مگر بچوں میں بلحاظ عمر کم مقدار دینا چاہیے۔اور اگر تریاق الہی میسر نہ آسکے تو پھر عمدہ جدوار کو سرکہ میں پیس کر بقدر سات کرتی بڑوں کے لئے اور بقدر دو دورتی چھوٹوں کے لئے گولیاں بنالیں۔اور اس دوا کے ساتھ صبح شام کھاویں۔حتی المقدور ہر روز غسل کریں اور پوشاک بدلیں اور بدر رویں گندی نہ ہونے دیں اور مکان کی او پر چھت میں رہیں اور مکان صاف رکھیں اور خوشبو دار چیزیں عود وغیرہ جلاتے رہیں اور کوشش کریں کہ مکانوں میں تاریکی اور جبس ہوا نہ ہو اور گھر میں اس قدر ہجوم نہ ہو کہ بدنی عفونتوں کے پھیلنے کا احتمال ہو۔جہاں تک ممکن ہو گھروں میں لکڑی اور خوشبودار چیزیں بہت جلاویں اور اس قد رگھر کو گرم رکھیں کہ گویا گرمی کے موسم