مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 439

مجموعه اشتہارات ۴۳۹ ۱۹۵ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مراد ما نصیحت بود کردیم دوائے طاعون ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایک دو ا علاج طاعون کے لئے بصرف مبلغ دو ہزار پانسور و پیہ طیار ہوئی ہے ۔ اور ساتھ اس کے ظاہر بدن پر مالش کرنے کے لئے مرہم عیسی بھی بنائی گئی ہے یعنی وہ مرہم جو حضرت عیسی علیہ السّلام کی اُن چوٹوں کے لئے بنائی گئی تھی جبکہ نا اہل یہودیوں نے آپ کو صلیب پر کھینچا تھا۔ یہی مبارک مرہم چالیس دن برابر مسیح علیہ السلام کے صلیبی زخموں پر لگتی رہی اور اسی سے لے اگر یہ دوا یعنی تریاق الہی ذیا بطیس کے لئے یا اختناق الرحم کے لئے یا دماغ اور نخاع اور اعصاب اور معدہ کی کمزوری کے لئے یا معمولی قومی کی کمی کے لئے استعمال کرنی ہو تو کافور وغیرہ عرقیات کے ملانے کی کچھ ضرورت نہیں ۔ ہاں وزن حسب برداشت بڑھاویں اور یہ دوا حسب الہام الہی طیار ہوئی ہے۔ عام طور پر تقسیم کی گنجائش نہیں الا ماشاء اللہ ۔ اور یہ دو انزلات اور کھانسی اور مقدمہ سل کے لئے بہت مفید ہے۔ اور یادر ہے کہ قبل اس کے کہ یہ روپیہ ہماری تحویل میں آئے خود بخود ہمارے سر گرم دوستوں نے حسب تجویز میرے دوائیں خرید لیں۔ اور اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب نے دو ہزار روپیہ کے یاقوت رمانی دیئے اور ایسا ہی اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب اور سردار نواب محمد علی خان صاحب نے اللہ مدد دی اور ڈاکٹر بوڑیخاں صاحب اسٹینٹ سرجن قصور اور منشی رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ اور کئی اور دوست جن کا ذکر موجب تطویل ہے اس کارخیر کی امداد میں شریک ہوئے اور یہ ارادہ کیا گیا ہے کہ اس وقت جبکہ خدا نخواستہ پنجاب میں طاعون کے پھیلنے کا احتمال ہو یہ دو اللہ تقسیم کر دی جائے مگر کم سے کم چالیس دن مرض سے پہلے اس کا استعمال چاہیے۔ منہ