مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 438
مجموعہ اشتہارات ۴۳۸ جلد دوم علیحدہ نہیں ہو گا تب تک وہ ہم میں سے نہیں۔سو تمام جماعت توجہ سے سن لے کہ راست باز کے لئے ان شرائط پر پابند ہونا ضروری ہے اس لئے میں نے انتظام کیا ہے کہ آئیندہ خاص میرے ہاتھ میں مستور اور مخفی طور پر ایک کتاب رہے جس میں اس جماعت کی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام لکھے رہیں۔اور اگر کسی لڑکی کے والدین اپنے کنبہ میں ایسی شرائط کا لڑکا نہ پاویں جو اپنی جماعت کے لوگوں میں سے ہو اور نیک چلن اور نیز اُن کے اطمینان کے موافق لائق ہو۔ایسا ہی اگر ایسی لڑکی نہ پاویں تو اس صورت میں اُن پر لازم ہوگا کہ وہ ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس جماعت میں سے تلاش کریں۔اور ہر ایک کو تسلی رکھنی چاہیے کہ ہم والدین کے بچے ہمدرد اور غم خوار کی طرح تلاش کریں گے۔اور حتی الوسع یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی جو تلاش کئے جائیں اہل رشتہ کے ہم قوم ہوں یا اگر یہ نہیں تو ایسی قوم میں سے ہوں جو عرف عام کے لحاظ سے باہم رشتہ داریاں کر لیتے ہوں۔اور سب سے زیادہ یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی نیک چلن اور لائق بھی ہوں اور نیک بختی کے آثار ظاہر ہوں۔یہ کتاب پوشیدہ طور پر رکھی جائے گی اور وقتا فوقتا جیسی صورتیں پیش آئیں گی اطلاع دی جائے گی اور کسی لڑکے یا لڑکی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کی لیاقت اور نیک چلنی ثابت نہ ہو جائے۔اس لئے ہمارے مخلصوں پر لازم ہے کہ اپنی اولاد کی ایک فہرست اسماء بقید عمر وقومیت بھیج دیں تا وہ کتاب میں درج ہو جائے۔مندرجہ ذیل نمونہ کے لحاظ رہے نام دختر یا پسر نام والد نام شہر بقید محله وضلع الراقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور عمر دختر یا پسر ۷ جون ۱۸۹۸ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) ۲۶ تبلیغ رسالت جلد ۷ صفحه ۴۶،۴۵)