مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 422

مجموعہ اشتہارات ۴۲۲ جلد دوم کچھ ضرورت نہ تھی کہ اصل حقیقت کو پبلک پر کھولتے لیکن اس نے نہایت خیر گی اختیار کر کے ہر ایک مجلس میں ہماری تکذیب شروع کی اور سراسر افتراء سے میری نسبت ہر ایک جگہ یہ دعویٰ کیا کہ یہ شخص کا ذب ہے اور اس نے میرے پر گری کے معاملہ میں جھوٹ باندھا ہے اور اس طرح پر عوام کے دلوں پر برا اثر ڈالنا چاہا۔تب ہم نے اُس کے اس دروغ کو اکثر نادانوں کے دلوں پر مؤثر دیکھ کر محض حق کی حمایت میں یہ اشتہار لکھا تا بعض ناواقف ایک راست گو کو جھوٹا سمجھ کر ہلاک نہ ہو جائیں اور تا اس کی یہ دجالی تقریریں حقانی سلسلہ کی رہزن نہ ہوں۔غرض اسی ضرورت کی وجہ سے ہمیں اس کے اس مکر وہ جھوٹ کو کھولنا پڑا۔بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ وہ خط شیخ محمد حسین بٹالوی کا میرے پاس موجود ہے جو آج یکم مارچ ۱۸۹۸ء کو بٹالہ سے اُس نے بھیجا ہے جس میں میرے بیان کرسی نہ ملنے اور جھڑ کی کھانے سے صاف انکار کیا ہے اور ایسا ہی اُن لوگوں کے خط بھی محفوظ ہیں۔جن کے رو بروئے طرح طرح کی دروغگوئی سے اس واقعہ کو پوشیدہ کرنا چاہا ہے جیسا کہ او پر لکھ چکا ہوں۔اور میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اُن معزز گواہوں کے نام بھی اس جگہ درج کر دوں۔جنہوں نے واقعہ مذکورہ بالا چشم خود دیکھا اور یا عین موقعہ پر سُنا اور جو کچہری میں حاضر تھے اور وہ یہ ہیں۔حکیم فضل الدین صاحب بھیروی یہ دونوں صاحب بھی کمرہ عدالت کے اندر تھے باقی اکثر صاحبان دروازہ کے اندر { مرزا ایوب بیگ صاحب سینیئر اینگلوور نیکولر سے دیکھتے تھے۔کلاس لاہور شیخ نوراحمد صاحب ما لک مطبع ریاض ہندا مرت سر مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی صاحبزادہ منظور محمد صاحب لدھیانوی مولوی خان ملک صاحب حافظ احمد اللہ خان صاحب قادیان سردار عبد العزیز خان صاحب حال وارد قادیان میاں کریم داد صاحب وارد قادیان مرزا عبدالحق صاحب جہلمی میاں رمضان صاحب آتش باز قادیان قاضی غلام حسین صاحب بھیروی سٹوڈنٹ لاہور چوہدری نبی بخش صاحب بٹالہ شیخ عبدالرحمن صاحب نو مسلم قادیان شیخ عبدالرحیم صاحب نو مسلم قادیان شیخ عبدالعزیز صاحب نومسلم // صاحب زادہ مظہر قیوم صاحب لدھیانہ شی تاج الدین صاحب دفتر ایگزیمین ریلوے لاہور منشی عبد الرحمن صاحب کلرک لوکو آفس " " میاں معراج صاحب ٹھکید اردوارث میاں محمد سلطان حافظ فضل احمد صاحب کلرک دفتر ایگز یمنر ریلوے لاہور