مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 418
مجموعه اشتہارات ۱۹۰ ۴۱۸ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کیا محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو عدالت صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور میں گر سی ملی؟ راستی موجب رضائے خداست ) نہایت افسوس ہے کہ اس زمانہ کے بعض نام کے مولوی محض اپنی عزت بنانے کے لئے یا کسی اور غرض نفسانی کی وجہ سے عمداً جھوٹ بولتے ہیں اور اس بدنمونہ سے عوام کو طرح طرح کے معاصی کی جرات دیتے ہیں کیونکہ جُھوٹ اُمُّ الخبائث ہے اور جبکہ ایک شخص مولوی کہلا کر کھلی کھلی بے شرمی سے جھوٹ بولنا اختیار کرے تو بتلاؤ کہ عوام پر اس کا کیا اثر ہو گا۔ ابھی کل کی بات ہے کہ بچارہ میاں شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنہ کو بمقام بٹالہ گرسی مانگنے سے کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب و دس صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے تین مرتبہ تین جھڑ کیاں دیں اور گرسی دینے سے انکار کیا اور کہا کہ بک بک مت چھڑکیاں کر اور سیدھا کھڑا ہو جا اور اور یہ یہ بھی فرمایا کہ ” ہمارے پاس تمہارے مارے کرسی کرسی ملنے ملنے ۔ کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں ۔ لیکن نہایت افسوس ہے کہ شیخ مذکور نے جا بجا گرسی کے بارے میں جھوٹ بولا ۔ کہیں تو یہ مشہور کیا کہ مجھے گر سی ملی تھی اور کسی جگہ یہ کہا کہ گرسی دیتے تھے مگر میں نے عمداً نہیں لی۔ اور کسی جگہ یہ افترا کیا کہ عدالت میں گرمی کا ذکر ہی نہیں آیا۔ چنانچہ آج میری طرف بھی اس مضمون کا خط بھیجا ہے کہ گویا اس کا گرسی مانگنا اور کرسی نہ ملنا اور بجائے اس کے چند جھڑ کیوں سے پیچھے ہٹائے جانا وو 66