مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 410
مجموعہ اشتہارات ۴۱۰ جلد دوم اور خدانخواستہ سرکار انگریزی اپنے ایک قدیم وفادار اور خیر خواہ خاندان کی نسبت کوئی تکدر خاطر اپنے دل میں پیدا کرے۔اس بات کا علاج تو غیر ممکن ہے کہ ایسے لوگوں کا منہ بند کیا جائے کہ جو اختلاف مذہبی کی وجہ سے یا نفسانی حسد اور بغض اور کسی ذاتی غرض کے سبب سے جھوٹی مخبری پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں۔صرف یہ التماس ہے کہ سرکار دولتمدار ایسے خاندان کی نسبت جس کو پچاس برس کے متواتر تجربہ سے ایک وفادار جان شار خاندان ثابت کر چکی ہے اور جس کی نسبت گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے اپنی چٹھیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریزی کے پکے خیر خواہ اور خدمت گزار ہیں اس خود کاشتہ پودہ کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائے کہ وہ بھی اس خاندان کی ثابت شدہ وفاداری اور اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت اور مہربانی کی نظر سے دیکھیں۔ہمارے خاندان نے سرکا رانگریزی کی راہ میں اپنے خون بہانے اور جان دینے سے فرق نہیں کیا اور نہ اب فرق ہے۔لہذا ہمارا حق ہے کہ ہم خدمات گذشتہ کے لحاظ سے سرکار دولتمدار کی پوری عنایات اور خصوصیت توجہ کی درخواست کریں تا ہر ایک شخص بے وجہ ہماری آبروریزی کے لئے دلیری نہ کر سکے۔اب کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل میں لکھتا ہوں۔جن کے خاندان کی خدمات گورنمنٹ عالیہ کو معلوم ہیں۔خان صاحب نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ۳ مرزا خدا بخش صاحب ایچ پی سابق مترجم چیف کورٹ پنجاب حال تحصیلدار علاقہ نواب محمد علی خان صاحب ریاست مالیر کوٹلہ منشی نبی بخش صاحب سب ہیڈ دفتر اگزیمینز ریلوے لاہور با بو عبد الرحمن صاحب کلرک دفتر لوک محکمہ ریلوے لاہور پینشنر ڈپٹی کلکٹر ونائب مدار المهام ریاست بھوپال جن ۶ مولوی سید تفضل حسین صاحب ڈپٹی کلکٹر علی گڑھ ضلع فرخ آباد کی نمایاں خدمات پر سرکار سے لقب عطا ہوا اور ۷ میاں چراغ دین صاحب پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ مولوی سید محمد عسکری خان صاحب رئیس کٹر ضلع الہ آباد چٹھیات خوشنودی ملیں۔پنجاب و رئیس لاہور