مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 398
مجموعہ اشتہارات ۳۹۸ جلد دوم اور حسب منشاء چھٹی صاحب چیف کمشنر بہادر نمبری ۵۷۶ مورخه ۱۰ را گست ۱۸۵۸ء پروانہ ہذا با اظہار خوشنودی سرکار و نیک نامی و و فاداری بنام آپ کے لکھا جاتا ہے مرقومہ تاریخ ۲۰ ستمبر ۱۸۵۸ء اور اسی بارے میں ایک مراسلہ سر رابرٹ ایجرٹن صاحب فنانشل کمشنر بہادر کا میرے حقیقی بھائی مرزا غلام قادر کے نام ہے جو کچھ عرصہ سے فوت ہو گئے ہیں اور وہ یہ ہے:۔در مشفق مهربان دوستان مرزا غلام قادر رئیس قادیان حفظہ۔آپ کا خط ۲ ماہ حال کا لکھا ہوا ملا حظہ حضور اینجانب میں گذرا۔مرزا غلام مرتضی صاحب آپ کے والد کی وفات سے ہم کو بہت افسوس ہوا۔مرزا غلام مرتضی سرکار انگریزی کا اچھا خیر خواہ اور وفادار رئیس تھا۔ہم آپ کی خاندانی لحاظ سے اسی طرح پر عزت کریں گے جس طرح تمہارے باپ وفادار کی کی جاتی تھی۔ہم کو کسی اچھے موقعہ کے نکلنے پر تمہارے خاندان کی بہتری اور پابجائی کا خیال رہے گا۔المرقوم ۲۹ جون ۶ ۷ ۱۸ ء اسی طرح اور بعض چٹھیات انگریزی اعلیٰ افسروں کی ہیں جن کو کئی مرتبہ شائع کر چکا ہوں چنانچہ ولسن صاحب کمشنر لاہور کی چٹھی مرقوعہ ارجون ۱۸۴۹ء میں میرے والد صاحب کو یہ لکھا ہے۔ہم بخوبی جانتے ہیں کہ بلا شک آپ اور آپ کا خاندان ابتداء دخل حکومت سرکا را نگریزی سے جان نثار اور وفا کیش اور ثابت قدم رہے ہیں اور آپ کے حقوق واقعی قابل قدر ہیں اور آپ بہر نہج تستی رکھیں کہ سرکار انگریزی آپ کے حقوق اور آپ کی خاندانی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔اور مناسب موقعوں پر آپ کے حقوق اور خدمات پر غور اور توجہ کی جائے گی۔