مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 389 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 389

مجموعہ اشتہارات ۳۸۹ (112) جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتہار ضروری الاظہار چونکہ بعض احباب چندہ مدرسہ میرے نام بغیر ذکر مدرسہ یوں ہی روانہ فرماتے ہیں۔اور پھر کسی دوسرے وقت اس اطلاع دہی کے لئے ان کا خط آتا ہے جبکہ وہ اُن کا روپیہ ہمارے کاموں میں خرچ بھی ہو جاتا ہے۔اس صورت میں خواہ نخواہ کی ایک تکلیف ہوتی ہے لہذا تمام احباب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ انتظام چندہ مدرسہ الگ قرار پایا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اس میں اخویم میر ناصر نواب صاحب محاسب روپیہ قرار پائے ہیں اور رو پیدا خویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کے پاس جمع ہوتا ہے۔اس لئے مناسب ہے کہ آئندہ ایسا روپیہ میرے نام ہرگز روانہ نہ ہو۔بلکہ براہ راست مولوی صاحب موصوف کے نام روانہ فرمایا کریں اور اس میں بھی لکھ دیا کریں کہ یہ مدرسہ کا روپیہ ہے۔یہ امر ضروری ہے جس کی پابندی ہر ایک صاحب کو لازمی ہوگی۔اس جگہ یہ بھی اطلاع دیتا ہو کہ کتاب البریہ چھپ کر طیار ہو گئی ہے۔قیمت اس کی ایک روپیہ چار آنہ ہے جو صاحب خریدنا چاہیں بذریعہ ویلیو پے ایبل منگوا سکتے ہیں۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى خاکسار میرزاغلام احمد عفی عنہ از قادیان ۵ فروری ۱۸۹۸ء ۲۶ مطبع ضیاء الاسلام قادیان ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے) تبلیغ رسالت جلد ۷ صفحه ۲۱)