مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 288
مجموعه اشتہارات ۲۸۸ جلد دوم اور لالہ گنگا بشن یا د رکھیں کہ اب بغیر اس طریق کے ان کے لئے کوئی چارہ نہیں ۔ ان کے لئے دس ہزار روپیہ ایک ادنی ہند و جمع کراسکتا ہے۔ اور قوم اگر چاہے تو دس لاکھ جمع کراسکتی ہے۔ یہ فیصلہ ناطق ہے۔ آر یہ صاحبان صرف منہ سے مجھے لیکھرام کا قاتل نہ بناویں۔ اگر میں قاتل ہوں تو وہ عالم الغیب جس سے ان کو بھی انکار نہیں ۔ اس کا فیصلہ دیکھ لیں ۔ زیادہ کیا لکھا جائے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتہر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی یہ اشتہار ۳۴۰ کے ایک صفحہ کلاں پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۲۱ تا ۲۶) یکم مئی ۹۷ء