مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 279
مجموعه اشتہارات ۲۷۹ جلد دوم ہو گئے ہیں ۔ اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہمیں روسیاہی اور ذلت پیش آئے گی اور لعنت کی موت سے ہم مریں گے۔ اور اگر ہم سچے ہیں تو خدا ہمارا انصاف کرے گا۔ میں آپ کو اس پر میشر کی قسم دیتا ہوں جس کی جناب میں آپ باوانا تک صاحب کو واصل سمجھتے ہیں اور باوا صاحب کی عزت کا آپ کی خدمت میں واسطہ ڈالتا ہوں کہ آپ ضرور اس طریق امتحان کو قبول کر لیں ۔ اور اگر اب بھی آپ میدان میں نہ آئیں اور حسب تصریح بالاقسم نہ کھائیں اور کمینہ بہانے پیش کریں تو تمام دنیا گواہ رہے کہ ان چند سطور کے ساتھ آپ کے رسالہ کا جھوٹا ہونا ثابت ہو گیا۔ اور نا واقف لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ کیوں بار بار موت یا عذاب کی پیشگوئیاں کی جاتی ہیں۔ دو یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا کے پاک بندوں کو بُرا کہنے والے کسی بشارت کی پیشگوئی کے مستحق ہیں؟ نبیوں کے وقت میں بھی یہی ہوا۔ اور مسیح موعود کے لئے بھی لکھا ہے کہ اُس کے دم سے کا فر مریں گے یعنی اس کی دعا سے اُن پر عذاب نازل ہوگا۔ سو اگر عذاب کی پیشگوئیاں بدنامی ہیں تو یہ بدنامی تو خدا کے قول سے ہمارے حصہ میں آگئی ه L در کوئے نیکنامی ما را گذر ندادند گر تو نمی پسندی تغییر گن قضا را المشتہر میرزا غلام احمد قادیانی ۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء ۲۶۲۰ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان (یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۹۲ تا ۹۹) نوٹ ۔ ہم آپ سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر کسی انسان کے ہاتھ سے آپ کو تکلیف پہنچے تو وہ ہماری بد دعا کا اثر ہر گز نہیں سمجھا جائے گا بلکہ ہم صرف اس صورت میں صادق ٹھیریں گے کہ جب بغیر انسانی ہاتھوں کے محض خدا کی تقدیر سے آپ کسی لا علاج بیماری اور آفت اور مصیبت میں ایک سال تک مبتلا ہو جا ئیں جس کا خاتمہ موت پر ہو اور اگر ایسا نہ ہوا تو بہر حالت ہم جھوٹے ٹھیریں گے اور آپ پانسور و پیہ پانے کے مستحق ٹھیر جائیں گے ۔ منہ لے ترجمہ۔ نیک نامی کے راستہ ہمیں رسائی نہیں ملی اگر تجھے پسند نہیں تو حکم قضا کو بدل لے (اگر تجھ سے ہو سکے )