مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 274

مجموعہ اشتہارات ۲۷۴ IM جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محال است سعدی که راه صفا توان یافت جز در پئے مصطفے سردار راج اندرسنگھ صاحب متوجہ ہو کر سنیں آپ کا رسالہ جس کا نام آپ نے خبط قادیانی کا علاج رکھا ہے میرے پاس پہنچا اس میں جس قدر آپ نے ہمارے سید و مولیٰ جناب محمد مصطفیٰ واحد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور نہایت بے باکی سے بے ادبیاں کیں اور بے اصل تہمتیں لگا ئیں اس کا ہم کیا جواب دیں اور کیا لکھیں۔سو ہم اس معاملہ کو اس قادر توانا کے سپرد کرتے ہیں جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت رکھتا ہے۔ہمارا افسوس اور بھی آپ کی نسبت ہوتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کس ادب اور تہذیب سے ہم نے ست بچن کو تالیف کیا تھا اور کیسے نیک الفاظ سے آپ کے بابا صاحب کو یاد کیا تھا اور اس کا عوض آپ نے یہ دیا۔اگر آپ کو علم اور انصاف سے کچھ بہرہ ہوتا۔اور دل میں پر ہیز گاری ہوتی تو آپ ان بیہودہ افتراؤں کی پیری نہ کرتے جن کا ہماری معتبر اور مسلم اور پاک کتابوں میں کوئی اصل صحیح نہیں پایا جاتا۔خدا کا وہ مقدس پیارا جس نے اُس کی عزت اور جلال کے لئے اپنی جان کو ایک کیڑے کی جان کے برابر بھی عزت نہیں دی اور اُس کے لئے ہزاروں موتوں کو قبول کیا۔اس کو آپ نے گندی گالیاں دیں لے ترجمہ۔اے سعدی صفائی کے راستہ کو پانامحمد مصطفی کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں۔