مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 273 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 273

مجموعہ اشتہارات ۲۷۳ جلد دوم پچاس ہزار یا ساٹھ ہزار روپیہ جمع ہوا ہے اس میں سے دس ہزار روپیہ بطور ضمانت لاش ضبط ہو کر سرکاری بنک میں جمع رہے اور کا غذات خزانہ میں یہ کھوا دیا جائے کہ اگر ایک سال کے اندر گنگا بشن فوت ہو گیا اور اس کی لاش ہمارے حوالہ نہ کی گئی تو بعوض اس کے بطور قیمت لاش یا تاوان عدم حوالگی لاش دس ہزار روپیہ ہمارے حوالہ کر دیا جائے گا اور ایسے اقرار کی ایک نقل معہ دستخط عہدہ دار افسر خزانہ کے مجھے بھی ملانی چاہیے۔تا ثانی الحال مطالبہ روپیہ میں دقت نہ ہو۔اور واضح رہے کہ اگر گنگا بشن گریز کر جائے تو بجائے اس کے جو اور آریہ صاحب مقابلہ پر آویں۔ان کو بھی پابندی اس شرط کی اور ایسا ہی دوسری شرائط کی حسب تصریحات مذکورہ بالا ضروری ہوگی۔اور اگر ہماری لاش پر گنگا بشن صاحب قادر نہ ہوسکیں تو وہ دس ہزار روپیہ جو ہماری طرف سے جمع ہو گا وہ گنگا بشن صاحب کے لئے بطور نشانِ فتح سمجھا جائے گا۔اب جانبین کی شرطیں کمال تک پہنچ گئیں۔آئندہ کسی فریق کو جائز نہ ہوگا۔جو ان شرائط سے کم یا زیادہ کرے ورنہ اس کی گریز اور شکست متصور ہوگی۔اور آئندہ ایسے شخص سے ہرگز خطاب نہیں کیا جائے گا۔منہ ( یہ اشتہار " کے دو صفحہ پر ہے) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۸۳ تا ۹۲)