مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 271
مجموعہ اشتہارات حسب منشاء جواب مطبوعہ نہ ملا تو پھر آپ قابل خطاب نہیں ٹھیریں گے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتم میرزا غلام احمد قادیانی (مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان) ۱۶ ر ا پریل ۱۸۹۷ء جلد دوم نوٹ۔یہ ضروری ہوگا کہ آپ میعاد کے اخیر دن تک اپنے اس اقرار کے مخالف کوئی تحریر مطبوعہ شائع نہ کریں۔یعنی بعد اس اقرار کے کہ آپ اپنا مرنا دین اسلام کی سچائی اور دوسرے مذہبوں کے باطل ہونے پر گواہ قرار دیں۔کوئی ایسا نوشتہ چھپا ہو شائع نہ کریں جو اس اقرار کے برعکس ہو۔اور نیز اس بات کا لحاظ ضروری ہوگا کہ جب آپ قادیان میں آکر حسب ہدایت مذکور قسم کھاویں اور حسب مرقومہ بالا اقرار کریں تو یہ قسم اور یہ اقرار تین مرتبہ بآواز بلند جلسہ عام میں کریں اور ہماری طرف سے آمین ہوگی لیے اور نیز یہ ضروری ہوگا کہ آپ ہمارے بلانے کے بعد اسی مقررہ تاریخ اور وقت اور دن پر بلا توقف حاضر ہو جائیں۔ہاں یہ بھی ضرور ہوگا کہ ہم ایک ہفتہ پہلے بذریعہ ایک رجسٹری شده خط کے تاریخ اور وقت اور دن حاضری سے آپ کو اطلاع دیں۔اور اس جگہ یادر ہے کہ تین اور صاحب گنگا بشن کی طرح قسم کھانے کے لئے درخواست کرتے ہیں۔ایک صاحب کا نام حکیم سنت رام ہے جو پنڈ دادن خان سے اور دوسرے صاحب رنجیت رائے اسسٹنٹ سیکرٹری آریہ سماج سری گوبند پورہ ضلع گورداسپورہ سے اسی مضمون کا خط بھیجتے ہیں اور تیسرے صاحب اپنا نام دولت رام بیان کر کے اخبار سنگھ سمجھا پنجاب گزٹ امرتسر ۱۵ اپریل ۱۸۹۷ء میں قسم کھانے کے لئے مستعدی ظاہر کرتے ہیں۔اور یہ صاحب بجائے دس ہزار روپیہ جمع کرانے کے دو ہزار روپیہ پر راضی ہو گئے ہیں۔سو یہ ان کی مہربانی اور عنایت ہے۔لیکن ان تمام صاحبان کو واضح رہے کہ اگر چہ بے شک آپ لوگ بھی معزز اور آریہ قوم لے اور وہی دن سال کا پہلا دن بموجب انگریزی مہینوں کے شمار کیا جاوے گا۔منہ