مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 265

مجموعہ اشتہارات ۲۶۵ ۱۳ جلد دوم بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ لالہ گنگا بشن صاحب کی مرنے کے لئے درخواست ناظرین کو یاد ہوگا کہ میں نے اپنے اشتہار در مارچ ۱۸۹۷ء میں جس میں آریہ صاحبوں کے خیالات لیکھرام کی موت کی نسبت لکھے گئے تھے۔دوسرے صفحہ کے دوسرے کالم میں لکھا تھا کہ اگر اب بھی کسی شک کرنے والے کا شک دور نہیں ہوسکتا اور میری نسبت یقین رکھتا ہے کہ گویا میں سازش قتل میں شریک ہوں تو ایسا شخص میرے سامنے قسم کھاوے جس کے الفاظ یہ ہوں کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک ہے اور اگر شریک نہیں تو ایک برس کے اندر مجھ پر وہ عذاب نازل ہو جو ہیبت ناک ہو۔مگر کسی انسان کے ہاتھوں سے نہ ہو۔اور نہ انسان کے منصوبوں کا اس میں کچھ دخل متصور ہو سکے۔پس اگر یہ شخص ایک برس تک ایسے عذاب سے بچ گیا تو میں مجرم ہوں گا اور اُس سزا کے لائق جو ایک قاتل کو ہونی چاہیے۔اس اشتہار کے بعد ایک صاحب گنگا بشن نام نے اخبار سماچار مطبوعه ۳ اپریل ۱۸۹۷ء کے ذریعہ سے قسم کھانے کے لئے اپنے تئیں مستعد ظاہر کیا اور صاف طور پر اقرار کر دیا کہ حسب منشاء اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں قسم کھانے کے لئے طیار ہوں بلکہ یہ بھی کہہ دیا کہ میری قسم سے آئیندہ کوئی آپ کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا۔یعنی تمام مخالف قو میں لا جواب ہو جائیں لے یہ اشتہار جلد ہذا میں صفحہ ۲۲۸ زیر نمبر ۶۹ ادرج ہے۔(مرتب)