مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 251

مجموعہ اشتہارات ۲۵۱ جلد دوم اور یقینی خبریں گورنمنٹ کی توجہ کے لائق ہیں۔کیا گورنمنٹ کا قانون تدابیر امن اس وقت فرض نہیں کرتا کہ ایسے لوگوں کے مچلکے لینے کے لئے توجہ کی جائے جنہوں نے کچھ بھی اس با سیاست عملداری کا لحاظ نہ کر کے سکھوں کے زمانہ کا رنگ دکھا دیا اور بے دھڑک بول اٹھے کہ فلاں فلاں آدمی کو ہم ضرور قتل کر دیں گے کیا ایسی بے باکی کی تحریروں میں گورنمنٹ کی حکومت کی کسرشان نہیں ہے؟ اگر ایسی خبروں کے شائع کر نیوالے صرف مسلمان ہوتے تو شاید کوئی خیال کرتا کہ تعصب سے ایسا لکھا ہے مگر اب تو یہ ہندو صاحبوں کا بیان ہے۔کیا اب تک وقت نہیں آیا کہ اس کی طرف توجہ کی جائے۔کیا بشیشتر داس سے پوچھا نہ جائے کہ وہ ایسے لوگوں کے نام بیان کرے جو قتل کے لئے طیاری کر رہے ہیں اور پھر ان سے بھاری بھاری مچلکہ لئے جائیں کیونکہ بشیشر داس بھی ایک ہندو ہے اور اس کا بیان بہت اعتبار کے لائق ہے۔اور میں اس وقت ضروری نہیں دیکھتا کہ جو آریوں کو میری نسبت اشتعال پیدا ہوا ہے اس کی وجہ بیان کروں کیونکہ ابھی میں اپنے ایک بڑے اشتہار میں مفصل وجوہ بیان کر چکا ہوں۔لیکن اس جگہ اس قدر لکھنا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ یہ پیشگوئی جس کی میعاد کے اندر اور عین تاریخ مقررہ میں اطلاع۔براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں ایک پیشگوئی گورنمنٹ برطانیہ کے متعلق ہے۔اور وہ یہ ہے۔وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّ بَهُمْ وَأَنْتَ فِيْهِمْ أَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ - یعنی خدا ایسا نہیں ہے کہ اس گورنمنٹ کو کچھ تکالیف پہنچائے حالانکہ تو اُن کی عملداری میں رہتا ہو۔جدھر تیرا منہ خدا کا اسی طرف منہ ہے چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ مجھے اس گورنمنٹ کی پُر امن سلطنت اور ظل حمایت میں دل خوش ہے اور اس کے لئے میں دُعا میں مشغول ہوں کیونکہ میں اپنے اس کام کو نہ مکہ میں اچھی طرح چلا سکتا ہوں نہ مدینہ میں نہ روم میں نہ شام میں نہ ایران میں نہ کابل میں۔مگر اس گورنمنٹ میں جس کے اقبال کے لئے دُعا کرتا ہوں۔لہذا وہ اس الہام میں اشارہ فرماتا ہے کہ اس گورنمنٹ کے اقبال اور شوکت میں تیرے وجود اور تیری دُعا کا اثر ہے اور اس کی فتوحات تیرے سبب سے ہیں۔کیونکہ جدھر تیرامنہ اُدھر خدا کا منہ ہے۔اب گورنمنٹ شہادت دے سکتی ہے کہ اس کو میرے زمانہ میں کیا کیا فتوحات نصیب ہوئیں۔یہ الہام سترہ برس کا ہے۔کیا یہ انسان کا فعل ہوسکتا ہے؟ غرض میں گورنمنٹ کے لئے بمنزلہ حرز سلطنت ہوں۔منہ یہ اشتہار جلد ہذا میں صفحہ ۲۲۸ پر زیر اشتہار نمبر ۱۹۶۹ درج ہے۔(مرتب)