مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 217
مجموعه اشتہارات ۲۱۷ ۱۶۵ جلد دوم خدا کی لعنت اور کسر صلیب چونکہ عیسائیوں کا یہ ایک متفق علیہ عقیدہ ہے کہ یسوع مصلوب ہو کر تین دن کے لئے لعنتی ہو گیا تھا اور تمام مدار نجات کا ان کے نزدیک اسی لعنت پر ہے تو اس لعنت کے مفہوم کی رو سے ایک ایسا سخت اعتراض وارد ہوتا ہے جس سے تمام عقیدہ تثلیث اور کفارہ اور نیز گناہوں کی معافی کا مسئلہ کالعدم ہو کر اس کا باطل ہونا بد یہی طور پر ثابت ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کو اس مذہب کی حمایت منظور ہے تو جلد جواب دے۔ ورنہ دیکھو یہ ساری عمارت گر گئی اور اُس کا گرنا ایسا سخت ہوا کہ سب عیسائی عقیدے اس کے نیچے کچلے گئے ۔ نہ تثلیث رہی نہ کفارہ نہ گناہوں کی معافی ۔ خدا کی قدرت دیکھو کہ کیسا کسر صلیب ہوا !!! اب ہم صفائی اعتراض کے لئے پہلے لغت کی رو سے لعنت کے لفظ کے معنی کرتے ہیں اور پھر اعتراض کو بیان کر دیں گے۔ سو جاننا چاہیے کہ لسان العرب میں کہ جو لغت کی ایک پرانی کتاب اسلامی تالیفات میں سے ہے۔ اور ایسا ہی قطر المحیط اور محیط اور اقرب الموارد میں جودو عیسائیوں کی تالیفات ہیں جو حال میں بمقام بیروت چھپ کر شائع ہوئی ہیں اور ایسا ہی کتب لغت کی تمام کتابوں میں جو دنیا میں پائی جاتی ہیں ، لعنت کے معنے یہ لکھے ہیں ۔ اللَّعْنُ : الإِبْعَادُ وَالطَّرَدُ مِنَ الْخَيْرِ وَمِنَ اللَّهِ وَمِنَ الْخَلْقِ وَمَنْ أَبْعَدَهُ اللَّهُ لَمُ تَلْحَقُهُ رَحْمَتُهُ وَخَلَّدَ فِي الْعَذَابِ وَاللَّعِينُ الشَّيْطَانُ وَالْمَمْسُوخُ وَقَالَ الشَّمَّاخُ مَقَامُ الذِّئْبِ كَالرَّجُلِ اللَّعِينِ ے لعن کا لفظ عربی اور عبرانی میں مشترک ہے۔ منہ