مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 209
مجموعہ اشتہارات ۲۰۹ جلد دوم بقیہ حاشیہ۔پس جب وہ میعاد گزرنے کے بعد اپنے شیطانوں سے ملا اور دیکھا کہ ایام پیشگوئی تو گزر گئے تو اس نے اپنی حالت کو بدل لیا۔پس اس تغیر کے بعد ہمارے الہام کے مطابق خدا نے اسے پکڑا اور اسے موت اور ہاویہ کا ذائقہ چکھایا اور اپنی پیشگوئی کو کمل وجوہ کے ساتھ پورا کیا اور پادریوں اور اس کے ہم سخن مولویوں کے چہرے کو سیاہ کر دیا اور عجیب تر بات یہ ہے کہ یہ پیشگوئی میری کتاب یعنی براہین احمدیہ میں آتھم کے اس واقعہ سے ۱۲ سال قبل سے سلسلہ الہامات الہیہ کے اندر درج ہے۔پس یہ کام ہے جو انسان کی طاقت سے برتر ہے اور یہ واقعات حقہ میں سے ہے اور اخفائے حق مومنوں کا کام نہیں ہے۔منہ نوٹ نمبر ا۔شیخ الاسلام کے اشتہار کی سطر نمبر 4 میں اس راقم کے الہامات کی صداقت سے سخت انکار کیا گیا ہے۔اس نے کہا ہے کہ کوئی الہام سچا ثابت نہیں ہوا۔پس ہم جھوٹوں کے منہ بند نہیں کر سکتے۔ہاں طریق فیصلہ یہ ہے کہ اگر ہماری پیشگوئیوں کے سچا ظاہر ہونے اور کثرت تعداد کے مقابلے پر ائمہ مذاہب میں سے کوئی ایک بھی (اپنی پیشگوئیوں کو ) قوی تر اور تعداد میں زیادہ ثابت کر سکے تو ہم اس کے ہاتھ پر تو بہ کرلیں گے ورنہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کا تازیانہ نہ صرف ہماری طرف سے بلکہ آسمان وزمین کے خدا کی طرف سے بھی جھوٹوں پر ہے۔منہ نوٹ نمبر ۲۔شیخ الاسلام صاحب اپنے اشتہار میں میری طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر شاہی مسجد لاہور کے منارے سے اپنے آپ کو نیچے گرا دیں۔دونوں میں سے جو صادق ہو گا وہ محفوظ رہے گا۔یہ عجیب مطالبہ ہے جو کہ دنیا میں صرف دو مرتبہ ہوا ہے۔حضرت عیسی سے شیخ نجدی نے یہ سوال کیا تھا اور اب مجھ سے شیخ نجفی نے کیسی کامل مناسبت ہے۔پس ہمارا جواب بھی وہی ہے جو حضرت عیسی نے شیخ نجدی کو دیا تھا۔انجیل کو دیکھیں اور اپنی تسلی خود ہی کر لیں۔منہ