مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 208

مجموعہ اشتہارات ۲۰۸ جلد دوم کو میسر نہیں ہوا۔مضمون حدیث اسی قدر ہے۔بحمد اللہ کہ اس کا مصداق میں ہوں۔اس کے علاوہ اس پر کسی چیز کا بڑھانا خیانت اور دھوکا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهر میرزا غلام احمد قادیانی ( یکم فروری ۱۸۹۷ء) کے حاشیہ۔راقم صاحب کی خیانتوں میں سے ایک یہ ہے کہ آتھم عیسائی کا ذکر خلاف واقعہ کرتا ہے۔اگر روایت غلط پہنچی تھی تو مومنوں کا کام نہیں کہ ہر قسم کی بے اصل خرافات کو مضبوطی سے پکڑ لیں تا وقتیکہ تحقیق نہ کر لیں۔الغرض ہم نے لغو باتوں سے پر اس نامے میں آتھم عیسائی کے واقعے کو افسوس کے ساتھ پڑھا۔واضح رہے کہ آتھم عیسائی کے مذکورہ واقعہ کی حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس کی موت کے بارے میں خدائے عز و جل کے الہام سے یہ پیشگوئی کی تھی کہ اگر وہ اپنی شوخی اور گستاخی پر قائم رہا اور اس نے رجوع الی الحق نہ کیا تو پندرہ ماہ میں مرجائے گا۔پس آتھم مذکور نے اسی جلسہ میں الفاظ رجوع زبان پر چلائے اور جب اسے کہا گیا کہ تو نے تو حضرت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اپنی کتاب میں دجال رکھا تھا، یہ موت کی پیشگوئی تیری اس بد کرداری کی سزا ہے۔چنانچہ اس نے ڈرتے ہوئے اور کانپتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ کانوں پر رکھے اور بہت زیادہ عجز و نیاز ظاہر کیا اور اس کا رنگ فق ہو گیا۔اور اس کے دل پر خوف غالب آ گیا اور اس وقت اپنی بے باکی سے رجوع کی علامات اس کے چہرے پر ظاہر اور آشکارا ہوئیں۔چنانچہ قریبا ستر افراد معزیں از مسلماناں و نصاری نے اس حالت میں اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اور اس کی عجز و نیازی کی گفتگوسنی۔اس کے بعد پیشگوئی کے انجام تک سابقہ گستاخیاں زبان پر نہ لایا اور کسی شخص نے ثابت نہ کیا کہ کوئی گستاخی کا کلمہ پیشگوئی کی میعاد تک اس کی زبان سے جاری ہوا ہو۔بلکہ اس نے اپنے خوف کا اقرار با رہا کیا اور لرزاں وتر ساں پیشگوئی کی میعاد کو گزارا۔یہ اس کا بے باکی سے رجوع تھا کہ اس کی موت میں تاخیر ہوگئی ہیں حمید حاشیہ در حاشیہ۔پیشگوئی کی میعاد گزرنے کے بعد ہم نے اسے قسم کھانے پر مجبور کیا تھا کہ اگر اس نے حق کی طرف رجوع نہیں کیا ہے تو قسم کھائے اور چار ہزار روپے نقد انعام لے لیکن ہمارے شدید اصرار کے باوجود اس نے قسم نہیں کھائی۔اور اسی حالت میں وہ مر گیا۔حالانکہ ہم نے ضرورت کے وقت قسم کا جواز اور وجوب اس پر انجیل سے ثابت کر دیا تھا۔