مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 193 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 193

مجموعہ اشتہارات ۱۹۳ (71 ۶۱ جلد دوم ہزار روپیہ کے انعام کا اشتہار میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اُس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کرسکیں تو میں ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا۔میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔میں ایسے ثالث کے پاس یہ روپیہ جمع کرا سکتا ہوں جس پر فریقین کو اطمینان ہو۔اس فیصلہ کے لئے غیر مذہب والے منصف ٹھہرائے جائیں گے۔درخواستیں جلد آنی چاہییں۔الراقم عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ میرزا غلام احمد قادیانی ( تعداد اشاعت ۵،۶۰۰) A xrr (۲۸ /جنوری ۱۸۹۷ء) (مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپا ) یہ اشتہار ۱۸۸۳۳ کے نصف صفحہ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۱۲ ملحقه صفحه ۱۰۲) ے نوٹ۔اگر درخواست کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں تو یہ روپیہ آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔منہ