مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 192
مجموعہ اشتہارات ۱۹۲ جلد دوم مُردے اُن کے خدامر دے اور خود وہ تمام پیر ومر دے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جا نا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں۔ہرگز ممکن نہیں۔اے نادانوں ! تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے؟ اور مردار کھانے میں کیا لذت؟ !!! آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے اور کس قوم کے ساتھ ہے۔وہ اسلام کے ساتھ ہے۔اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں؟ کہ اس بات کو پر کھے۔پھر اگر حق کو پاوے تو قبول کر لیوے۔تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ کیا ایک مُردہ کفن میں لپیٹا ہوا۔پھر کیا ہے؟ کیا ایک مشت خاک۔کیا یہ مُردہ خدا ہوسکتا ہے؟ کیا یہ نہیں کچھ جواب دے سکتا ہے؟ ذرہ آؤ ہاں ! لعنت ہے تم پر اگر نہ آؤ۔اور اس سرے گلے مُردہ کا میرے زندہ خدا کے ساتھ مقابلہ نہ کرو۔دیکھو میں تمہیں کہتا ہوں کہ چالیس دن نہیں گذریں گے کہ وہ بعض آسمانی نشانوں سے تمہیں شرمندہ کرے گا۔ناپاک ہیں وہ دل جو بچے ارادہ سے نہیں آزماتے اور پھر انکار کرتے ہیں۔اور پلید ہیں وہ طبیعتیں جو شرارت کی طرف جاتی ہیں نہ طلب حق کی طرف۔او میرے مخالف مولویو! اگر تم میں شک ہو تو آؤ چند روز میری صحبت میں رہو۔اگر خدا کے نشان نہ دیکھو تو مجھے پکڑو اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ۔میں اتمام حجت کر چکا۔اب جب تک تم اس حجت کو نہ توڑ لو تمہارے پاس کوئی جواب نہیں۔خدا کے نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں۔کیا تم میں سے کوئی نہیں جو سچا دل لے کر میرے پاس آوے کیا ایک بھی نہیں۔”دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۲۲ جنوری ۱۸۹۷ء ضمیمہ انجام آنتم صفحه ۶۱ تا ۶۳ - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۴۵ تا ۳۴۷)