مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 190
مجموعہ اشتہارات ۱۹۰ جلد دوم تمام مردے خدا میرے پیروں کے نیچے ہیں یعنی قبروں میں اور زندہ خدا میرے سر پر ہے۔کوئی ہے۔پھر میں کہتا ہوں کہ کوئی ہے کہ اس آزمائش میں میرے مقابل پر آوے۔مردہ پرست کبھی نہیں آئیں گے۔مُردار کھائیں گے مگر سچائی کا پھل کبھی نہیں کھائیں گے۔دیکھو زندہ مذہب میں یہ طاقت ہے کہ اس کے پابند آسمانی روح اپنے اندر رکھتے ہیں۔مردوں کو جانے دو زندوں کے ساتھ ہو جاؤ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى پاشتر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی ۱۳ جنوری ۱۸۹۷ء میرزاغلام / رسائل اربعه (۱) انجام آتھم (۲) خدا کا فیصلہ (۳) دعوت قوم (۴) مکتوب عربی بنام علماء معہ ترجمہ فارسی چھپ کر طیار ہے جو صاحب چاہیں قیمت روانہ کر کے یا بذریعہ ویلیو پی ایبل منگا سکتے ہیں۔قیمت ار ( چار روپے آٹھ آنے) ہے۔واقعی یہ رسائل خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور شعائر اللہ ہیں اور در حقیقت ایک ربانی فیصلہ ہے۔دیکھو اور ضرور دیکھو۔۱۲ (دوسرا اشتہار ایک ہزار روپیہ کے انعام کے ساتھ ) میرا یہ بھی دعوی ہے کہ یسوع کی پیشگوئیوں کی نسبت میری پیشگوئیاں اور میرے نشان زیادہ ثابت ہیں۔اگر کوئی پادری میری پیشگوئیوں اور میرے نشانوں کی نسبت یسوع کی پیشگوئیاں اور نشان ثبوت کے رو سے قوی تر دکھلا سکے تو میں اس کو ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا۔( یہ اشتہار ' کے صفحوں پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۸ تا ۱۷) ( میرزا غلام احمد )