مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 189 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 189

مجموعہ اشتہارات ۱۸۹ جلد دوم کبھی اپنا رنگ نہیں بدل سکتی۔جیسے اول ہے ویسے ہی آخر ہے۔سچاند ہب کبھی خشک قصہ نہیں بن سکتا سو اسلام سچا ہے۔میں ہر ایک کو کیا عیسائی کیا آریہ اور کیا یہودی اور کیا بر ہمو اس سچائی کے دکھلانے کے لئے بلاتا ہوں۔کیا کوئی ہے جو زندہ خدا کا طالب ہے۔ہم مردوں کی پرستش نہیں کرتے۔ہمارا زندہ خدا ہے۔وہ ہماری مدد کرتا ہے۔وہ اپنے الہام اور کلام اور آسمانی نشانوں سے ہمیں مدد دیتا ہے۔اگر دنیا کے اس سرے سے اُس سرے تک کوئی عیسائی طالب حق ہے تو ہمارے زندہ خدا اور اپنے مردہ خدا کا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس با ہم امتحان کے لئے چالیس دن کافی ہیں۔افسوس کہ اکثر عیسائی شکم پرست ہیں۔وہ نہیں چاہتے کہ کوئی فیصلہ ہو ورنہ چالیس دن کیا حقیقت رکھتے ہیں۔آتھم کی طرح اس میں تو کوئی شرط نہیں۔اگر میں جھوٹا نکلوں تو ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں لیکن دعاء کے ذریعہ سے مقابلہ ہو گا جس کا سچا خدا ہے بلاشبہ وہ سچا رہے گا۔اس باہمی مقابلہ میں بے شک خدا مجھے غالب کرے گا اور اگر میں مغلوب ہوا تو عیسائیوں کے لئے فتح ہوگی جس میں میرا کوئی جواب نہیں۔اور جو تاوان مقرر ہو اور میری مقدرت کے اندر ہو دوں گا۔لیکن اگر میں غالب ہوا تو عیسائی مقابل کو مردہ خدا سے دست برادر ہونا ہوگا اور بلا توقف مسلمان ہونا پڑے گا۔اور پہلے ایک اشتہارانہیں شرائط کے ساتھ بہ ثبت شہادت وہ کس معزز آدمیوں کے دینا ہو گا۔اس سے روز کا جھگڑا طے ہو جائے گا۔اور اگر اب عیسائیوں نے منہ پھیرا تو اس کا یہی سبب ہوگا کہ ان کو مردہ خدا کی مدد پر بھروسہ نہیں۔افسوس کہ عیسائی بار بار آتھم کا ذکر کرتے ہیں۔حالانکہ آتھم الہام کی میعاد میں قبر میں جا پہنچا اور وہ مردہ خدا اُس کو بچا نہ سکا کیونکہ مردہ مُردہ کو مدد نہیں دے سکتا۔جو معقول شرط چاہیں مجھ سے کرلیں۔میں میدان میں کھڑا ہوں۔اور صاف صاف کہتا ہوں کہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے۔عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مُردہ ہے جس کو امتحان کرنا ہو میرے مقابلہ میں آوے۔لعنتی ہے وہ دل جو بغیر مقابلہ کے انکار کرے اور پلید ہے وہ طبیعت جو بغیر آزمائش کے منکر رہے۔اے حق کے طالبو مردہ پرستی کے مذہب کو جلد چھوڑو کہ عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مردہ ہے۔کیا اس مردہ میں طاقت ہے کہ میرے مقابلہ میں اپنے کسی پرستار کو طاقت بخشے نہیں ہر گز نہیں۔