مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 181 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 181

مجموعہ اشتہارات ۱۸۱ جلد دوم اس جگہ اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ تمام مخالفین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر اس کتاب کی اشاعت کے بعد کوئی مخالف مباہلہ کے لئے طیار ہو جائے اور اس کے اشتہارات بھی چھپ جاویں تو ہر یک مباہلہ کے خواہشمند پر واجب ہوگا کہ اسی کے ساتھ شامل ہو کر مباہلہ کر لے۔اور اگر کوئی ایسا نہ کرے اور پھر کسی دوسرے وقت میں مباہلہ کی درخواست منظور نہیں کی جاوے گی اور ایسا شخص کسی طور سے قابل التفات نہیں سمجھا جاوے گا۔چاہیے کہ ہر ایک شخص ہمارے اس اشتہار کو یا در کھلے اور اس کے موافق کار بند ہو۔یہ اشتہار ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۲۰ سے ۳۶ تک متن میں ہے۔مرتب ) روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۴ ۳۰ تا ۳۲۰)