مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 173 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 173

مجموعہ اشتہارات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۱۷۳ ۱۵۶ جلد دوم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ اشتہار صداقت آثار میں مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی ساکن قادیان ضلع گورداسپور اس وقت بذریعہ اس اشتہار کے خاص و عام کو مطلع کرتا ہوں کہ میرا یہ دعویٰ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام وفات پاگئے جیسا کہ اللہ جَلَّ شانه فرماتا ہے۔فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ حدیث نبوی اور قول ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس لفظ اور نیز لفظ إِنِّي مُتَوَفيك مکے سے معنی وفات دینا ہے نہ اور کچھ کیونکہ اس مقام میں اس لفظ کی شرح میں کوئی روایت مخالف مروی نہیں نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ کسی صحابی سے۔پس یہ امر متعین ہو گیا کہ نزول مسیح سے مراد نزول بطور بروز ہے یعنی اسی امت میں سے کسی کا مسیح کے رنگ میں ظاہر ہونا ہے جیسا کہ حضرت الیاس علیہ السلام کے نزول کی شرح حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمائی تھی جو یہود اور نصاریٰ کے اتفاق سے وہ یہی شرح ہے کہ انہوں نے حضرت بیٹی کو ایلیا یعنی الیاس آسمان سے اترنے والا قرار دیا تھا۔سوخدا تعالیٰ کے الہام سے میرا یہ دعویٰ ہے کہ وہ مسیح جو بروز کے طور پر غلبہ صلیب کے وقت میں کسر صلیب کے لئے اترنے والا تھا وہ میں ہی ہوں۔اسی بنا پر میں مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری سے مباہلہ کرتا ہوں۔اگر مباہلہ کی میعاد کے اندر جو روز مباہلہ سے ایک برس ہو گی۔میں کسی سخت اور ناقابلِ علاج بیماری میں جیسے جذام یا نابینائی النحل : ١٢٩ المائدة: ١١٨ ال عمران: ۵۶