مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 2

مجموعہ اشتہارات کیندر کھے اور نیکی کی جگہ بدی کرنے کے لیے تا کتا رہے۔ہرگز نہیں۔جلد دوم پس جو شخص ہم میں سے اور ہماری جماعت میں سے ہے چاہیے کہ وہ اس نصیحت کو ہماری آخری نصیحت سمجھے اور ہمیشہ مرتے دم تک اسی کا پابند رہے اور جو شخص اس اصول کو اپنا دستور العمل نہ بناوے وہ ایک نا پاک طبع اور ہم سے خارج ہے اور ہم میں سے وہی ہے اور وہی ہوگا جو اس نصیحت کا پابند رہے۔یہ وہ نصائح ہیں جو بار بار ہم اپنی جماعت کو دیتے ہیں جن سے ہماری ۱۶ برس کی تالیفات بھری ہوئی ہیں اور نہ صرف چُھپ کر بلکہ بہادر بن کر غیر ملکوں اور عربستان اور بلا دروم میں ہم نے اس رائے کو شائع کیا ہے۔اب نتیجہ نکالنے والے نکال لیں کہ اس شد و مد سے دولت برطانیہ کے فرماں بردار ہونے کے لیے برابر ۱۶ برس سے نصیحت کرتے رہنا اور غیر ملکوں تک کتابوں کو پہنچانا یہ کس کا کام ہے۔آیا مخالف، منافق کا یا بچے مخلص کا۔اور مذہبی امور میں ہمارا طریقہ کسی او باشانہ جوش پر ہرگز مبنی نہیں۔ہاں یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہم تو حید اور اس پاک نبی سے پیار کرتے ہیں جس کے ذریعہ سے دوبارہ بچے خدا کی شناخت دُنیا میں قائم ہوئی۔سو یہ سچائی سے پیار ہے۔جو ہم میں ہے اور ہمارے ساتھ جائے گا۔ہاں یہ بھی سچ ہے کہ محبت اور پیار سے اور رو رو کر یہ بھی دُعا کرتے ہیں کہ الہی ہمارے محسنوں پر بھی یہ احسان کر کہ وہ تجھ کو پہچان لیں اور دُنیا میں اُن کو خوش رکھ اور سعادت کے ابدی حصہ کی بھی توفیق بخش۔اور یادر ہے کہ ہمارا ہر گز یہ شیوہ نہیں کہ خواہ مخواہ لوگوں سے بخشیں کرتے پھریں یا خود بخود کسی کے لیے پیش گوئیاں کریں جب تک کسی کی طرف سے خود اصرار اور درخواست نہ ہو اور نہ کوئی ہماری ایسی پیش گوئی شائع ہوئی جس کو کوئی منصف غور کرنے کے بعد باطل کہہ سکے اور ہم انشاء اللہ دو ماہ تک ایک مبسوط مضمون میں اس کا ثبوت دیں گے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشـ تهر مرز ا غلام احمد قادیانی یہ اشتہار " کے ایک صفحہ پر ہے) م مورخه ۲۷ رفروری ۱۸۹۵ء ( تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۱ تا ۳) اسلامیہ پر لیس لاہور