مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 140
مجموعہ اشتہارات ۱۴۰ جلد دوم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ (رساله دعوت قوم ) اشتہار مباہلہ بغرض دعوت ان مسلمان مولویوں کے جو اس عاجز کو کافر اور کذاب اور مفتری اور دجال اور جہنمی قرار دیتے ہیں رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ ل اے ہمارے خدا ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔چونکہ علماء پنجاب اور ہندوستان کی طرف سے فتنہ تکفیر و تکذیب حد سے زیادہ گزر گیا ہے اور نہ فقط علماء بلکہ فقرا اور سجادہ نشین بھی اس عاجز کے کافراور کاذب ٹھہرانے میں مولویوں کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔اور ایسا ہی ان مولویوں کے اغوا سے ہزار ہا ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ وہ ہمیں نصاری اور یہود اور ہنود سے بھی اکفر سمجھتے ہیں۔اگر چہ اس تمام فتنہ تکفیر کا بوجھ نذ یرحسین دہلوی کی گردن پر ہے مگر تا ہم دوسرے مولویوں کا یہ گناہ ہے کہ انہوں نے اس نازک امر تکفیر مسلمانوں میں اپنی عقل اور اپنی تفتیش سے کام نہیں لیا۔بلکہ نذیرحسین کے دجالا نہ فتوی کو دیکھ کر جو محد حسین بٹالوی نے طیار کیا تھا بغیر الاعراف : ٩٠