مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 87 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 87

مجموعه اشتہارات ۸۷ جلد دوم ڈالیں۔ تب بھی وہ میرے مقابل پر قسم کھانے کے لیے ہر گز نہیں آئیں گے۔ کیونکہ وہ دل میں جانتے ہیں کہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ میری سچائی کے لیے یہ نمایاں دلیل کافی ہے کہ آتھم صاحب میرے مقابل پر میرے مواجہ میں ہر گرفتم نہیں اُٹھائیں گے اگر چہ عیسائی لوگ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور اگر وہ قسم کھالیں تو یہ پیشگوئی بلا شبہ دوسرے پہلو پر پوری ہو جائے گی ۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں ۔ بد بخت انسان چاہتا ہے کہ اپنے منہ کی پھونکوں سے سچائی کے نور کو بجھا دے۔ مگر وہ نور جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اسکی الہی طاقت محافظ ہوتی ہے وہ کسی کے بجھائے سے مجھ نہیں سکتا۔ اب ہم منتظر رہیں گے کہ پادری فتح مسیح کی طرف سے کیا جواب آتا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی ایسا جواب نہیں آئے گا جو ایمانداری اور طلب حق پر مبنی ہو۔ صرف جھوٹا عذر ہو گا جس کی بدبو دور سے آئے گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - المشته خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء ( یہ اشتہار ۳۸۴ کے چار صفحہ پر ہے ) A مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۶۶ تا ۷۰ )