مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 77 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 77

بلکہ اپنے مالوں کے عوض میں بہشت جاودانی خریدنا چاہتے ہیں وَ ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ۔بالآخر ہم اس مضمون کو اس دعا پر ختم کرتے ہیں کہ اے خداوند کریم تو اپنے خالص بندوں کو اس طرف کامل توجہ بخش۔اے رحمان و رحیم تو آپ اُن کو یاد دلا۔اے قادر توانا تو اُن کے دلوں میں آپ الہام کر۔آمین ثم آمین۔وَنَتَوَکَّلُ عَلٰی رَبِّنَا رَبِّ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔(اشتہار ٹائیٹل پیج براہین احمدیہ حصہ سوم مطبوعہ ۱۸۸۲ء۔سفیر ہند پریس امرتسر۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۱۳۵)