مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 75
مجموعه اشتہارات ۷۵ (۲۲) جلد اول يا الله مسلمانوں کی حالت اور اسلام کی غربت اور نیز بعض ضروری امور سے اطلاع آج کل غربت اسلام کی علامتیں اور دین متین محمدی پر مصیبتیں ایسی ظاہر ہو رہی ہیں کہ جہاں تک زمانه بعثت حضرت نبوی کے بعد میں ہم دیکھتے ہیں کسی قرن میں اُس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ اس سے زیادہ تر اور کیا مصیبت ہو گی کہ مسلمان لوگ دینی غمخواری میں بغایت درجہ سست اور مخالف لوگ اپنے اعتقادوں کی ترویج اور اشاعت میں چاروں طرف سے کمر بستہ اور چست نظر آتے ہیں جس سے دن بدن ارتداد اور بد عقیدگی کا دروازہ کھلتا جاتا ہے اور لوگ فوج در فوج مرتد ہو کر نا پاک عقائد جاتا اختیار کرتے جاتے ہیں ۔ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے مخالف جن کے عقائد فاسدہ بدیہی البطلان ہیں۔ دن رات اپنے اپنے دین کی حمایت میں سرگرم ہیں بعد یکہ یورپ اور امریکہ میں عیسائی دین کے پھیلانے کے لئے بیوہ عورتیں بھی چندہ دیتی ہیں اور اکثر لوگ مرتے وقت وصیت کر جاتے ہیں کہ اس قدر تر کہ ہمارا خالص مسیحی مذہب کے رواج دینے میں خرچ ہو۔ مگر مسلمانوں کا حال کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ ان کی غفلت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ نہ وہ آپ دین کی کچھ مخواری کرتے ہیں اور نہ کسی غمخوار کو نیک ظنی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خیال کرنا چاہیے کہ غمخواری دینی کا کیسا موقعہ تھا۔ اور خدمت گزاری کا کیا ضروری محل تھا کہ کتاب براہین احمدیہ جس میں تین سو مضبوط دلیل سے