مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 56
مجموعه اشتہارات ۵۶ جلد اول چاہیے حاصل نہ ہو اور وجہ اس تفاوت کی یہ ہے جو کل مجموعی اور کل واحد ہمیشہ متخالف فی الاحکام ہوتے ہیں جیسے ایک بوجھ کو دس آدمی اکٹھے ہو کر اٹھا سکتے ہیں اور اگر وہی دس آدمی ایک ایک ہو کر اٹھانا چاہیں تو یہ امر محال ہو جاتا ہے۔ اور ہر واحد ان دونوں قسم کی دلائل بسیطہ اور مرتبہ سے جب اپنی خاص خاص صورتوں اور هیئتوں اور وضعوں کے لحاظ سے تصور کئے جائیں تو ان کا نام اس کتاب میں اصناف دلائل ہے۔ اور یہ وہی اصناف ہیں کہ جن کے التزام کے لئے ہم نے صدر اشتہار ہذا میں یہ قید لگا دی ہے جو ہر صنف کے براہین میں سے شخص متصدی مقابلہ فرقان مجید کا نصف یا مثلث یا ربع یا مس پیش کرے یعنی اس صورت میں کہ جب ان گل دلائل کے پیش کرنے سے عاجز ہو جو ایک صنف کے تحت میں داخل ہیں ۔ اور نیز اس جگہ یہ امر زیادہ تر قابل انکشاف ہے کہ جو صاحب کسی دلیل مرکب کا جس کی تعریف ابھی ہم بیان کر چکے ہیں اپنی کتاب میں سے نمونہ دکھلانا چاہیں تو اُن پر واجب ہوگا کہ اگر وہ دلیل مرکب ایسی مجموعہ اجزا سے مرکب ہو جو ہر یک جز اس کا بجائے خود کسی امر پر دلیل ہو تو ان سب جز وی دلائل کا بھی کم سے کم ایک ایک نمونہ پیش کرنا ہوگا۔ چونکہ سمجھنا اس شرط کا محتاج تمثیل ہے اس لئے ہم بطور تمثیل کے اس جگہ