مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 53
جلد اول L ۵۳ ۱۸ مجموعه اشتہارات ۱۰۰۰۰ اشتہار انعامی اشتہار دس ہزار روپیہ ان سب لوگوں کے لئے جو مشارکت اپنی کتاب کے فرقان مجید سے ان دلائل اور براہین حقانیہ میں جو فرقان مجید سے ہم ۔ نے لکھیں ہیں ثابت کر دکھا ئیں یا اگر کتاب الہامی ان کی ان دلائل کے پیش کرنے سے قطعاً عاجز ہو تو اس عاجز ہونے کا اپنی کتاب میں اقرار کر کے ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار توڑ دیں۔ میں جو مصنف اس کتاب براہین احمدیہ کا ہوں یہ اشتہا ر اپنی طرف سے بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ بمقابلہ جمیع ارباب مذہب اور ملت کے جو حقانیت فرقان مجید اور نبوت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے منکر ہیں إِثْمَامًا لِلْحُجَّة شائع کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب منکرین میں سے مشارکت اپنی کتاب کی فرقان مجید سے ان سب براہین اور دلائل میں جو ہم نے درباره حقیت فرقان مجید اور صدق رسالت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اسی کتاب مقدس سے اخذ کر کے تحریر کیں ہیں اپنی الہامی کتاب میں سے ثابت لے یہ اشتہار حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت جلی قلم سے لکھوایا تھا۔ اس لیے حضور کی پیروی میں خاکسار مرتب نے بھی اس کو جلی لکھوایا ہے تا کہ امتیاز قائم رہے۔ (مرتب)