مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 43 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 43

کی زیر باریاں نظر آتی ہیں نہایت آسانی سے انجام پذیر ہوجائے گا اور امید تو ہے کہ خدا ہمارے اس کام کو جو اشد ضروری ہے ضائع ہونے نہیں دے گا اور جیسا کہ اس دین کے ہمیشہ بطور معجزہ کے کام ہوتے رہے ہیں ایسا ہی کوئی غیب سے مرد کھڑا ہوجائے گا وَتَوَکَّلْنَا عَلَی اللّٰہِ ھُوَ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْر۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر مرزا غلام احمد رئیس قادیان۔ضلع گورداسپور پنجاب، مصنف کتاب (اشتہار ٹائیٹل براہین احمدیہ حصّہ اوّل مطبوعہ ۱۸۸۰ء مطبع سفیر ہند امرتسر۔روحانی خزائن جلد۱ صفحہ ۲تا ۴)