مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 603
کی نہیں ہے جو آج کل دی جاتی ہے۔الٰہی انصاف ہرگز یہ حکم نہیں دے سکتا کہ زیدؔ گناہ کرے اور خالدؔ پکڑا جائے اور نہ یہ ہو سکتا ہے کہ خدا بھی بیٹے رکھتا ہو او ر پھر باپ بیٹا عمر میں کمال میں، جلال میں، مساوی اور تین بھی ہوں اور پھر ایک بھی۔یہ سب الٰہی تعلیم پر زیادت ہے جو بدقسمت انسانوں نے دلیری سے کر لی ہے ورنہ انجیل میں تثلیث کا نام و نشان نہیں۔اگر حق محض پر زیادت کی جائے تو اس زیادت کا نام عربی زبان میں دجل ہے اور اس کے مرتکب کا نام دجّال ہے اور چونکہ آئندہ کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا اس لیے پہلے نبی کے تابع جب دجل کا کام کریں گے تو وہی دجّال کہلائیں گے۔سو یہ دجل پادریوں کے حصہ میں آیا۔اس لیے جو شخص اس کی اصلاح کرے اس کا نام مسیح ہے کیونکہ اس نے مسیح کی سچی اور پاک تعلیم کو جُھوٹ سے الگ کر کے دکھلا دیا۔پس اس خیال سے جو اس نے خدا سے قوت پا کر مسیح کے خاص عہدے کا کام کیا مسیح کہلایا اور مسیح موعود ٹھہرا۔اور چونکہ اس نے خدا تعالیٰ سے ہدایت پائی نہ کسی دوسرے ہادی سے اس لیے وہ مہدی بھی ٹھہرا۔سو ہمارے مذہب کی اصل حقیقت یہ ہے اور جو شخص اس کے برخلاف کہے وہ دروغگو ہے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشتھر خاکسار مرزا غلام احمد قادیانی مورخہ ۱۰؍ دسمبر ۱۸۹۴ء (گلزار محمدی پریس لاہور میں باہتمام مالک چھپی) (یہ اشتہار کے ۷ صفحوں پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحہ ۱۹۲ تا ۲۰۰) ------------------------------