مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 594 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 594

انسان کے غضب سے کہیں بڑھ کر ہے۔اور اس بات پر خوش نہ ہوں کہ بعض مسائل میں اختلاف ہے اور ذرہ دل میں سوچ لیں کہ اگر مہدی موعود تمام مسائل رطب یا بس میں علمائے وقت سے اتفاق کرنے والا ہوتا تو کیوں پہلے سے احادیث میں یہ لکھا جاتا کہ علماء اس کی تکفیر کریں گے اور سمجھیں گے کہ یہ دین کی بیخ کنی کر رہا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ مہدی کی تکفیر کیلئے علماء اپنے پاس اپنے فہم کے مطابق کچھ وجوہ رکھتے ہوں گے جن کی بنا پر اس کو کافر اور دجال قرار دیں گے۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ یَا اُولِی الْاَبْصَارِ۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ وَاتَّقٰی وَاتَّبَعَ الْحَقَّ وَاھْتَدٰی۔(یہ اشتہار انوار الاسلام طبع اوّل کے صفحہ ۴۶ سے ۵۰ تک درج ہے) (روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۴۷ تا ۵۲) ------------------------------