مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 518

مجموعه اشتہارات ۵۱۸ جلد اول دونوں ضامن بلا توقف واپس دے دیں گے اور واپس کرنے میں کوئی عذرا اور حیلہ نہ ہوگا۔ اور اگر وہ انگریزی مہینوں کے رو سے ایک سال کے اندرفوت نہ ہوئے تو یہ رو پیدان کا ملک ہو جائے گا۔ اور ان کی فتح یابی کی ایک علامت ہوگی ۔ اور اگر ہمارا رجسٹری شدہ اشتہار پا کر جوان کے نام اور ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب کے نام ہوگا ۔ تاریخ وصول سے ایک ہفتہ تک انہوں نے اس مقابلہ کے لئے درخواست نہ کی تو سمجھا جائے گا کہ فتح اسلام پر انہوں نے مہر لگا دی۔ اور ہمارے الہام کی تصدیق کر لی۔ یہ فیصلہ ہے جو خدا تعالیٰ اپنے سچے بندوں کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے کرے گا۔ اور جھوٹ کے منصوبہ کو نابود کر دے گا اور دروغ کے پتلے کو پاش پاش کر دے گا۔ اور اس اقرار کے لئے ہم مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کو یہ تکلیف نہیں دیتے ہیں کہ وہ امرتسر میں ہمارے مکان پر آویں۔ بلکہ ہم ان کے بلانے کے بعد معہ ہزار روپیہ کے ان کے مکان پر آویں گے اور ان کے بلانے کی تاریخ سے ہمیں اختیار ہوگا کہ تین ہفتہ تک کسی تاریخ میں روپیہ لے کر ان کے پاس معہ اپنی جماعت کے حاضر ہو جائیں اور ان پر واجب ہوگا کہ ہمارے بلانے کے لئے رجسٹری شدہ خط بھیجیں پھر ہم اطلاع پا کر تین ہفتہ کے اندر معہ ہزار روپیہ کے حاضر نہ ہوں تو بلا شبہ وعدہ خلاف کرنے والے اور کا ذب ٹھہریں گے اور ہم خودان کے مکان پر آئیں گے اور ان کو کسی قدم رنجہ کی تکلیف نہ دیں گے ہم ان کو اتنی بھی تکلیف نہیں دیں گے کہ اس اقرار کے لئے کھڑے ہو جائیں یا بیٹھ جائیں ۔ بلکہ وہ بخوشی اپنے بستر پر ہی لیٹے رہیں ۔ اور تین مرتبہ وہ اقرار کر دیں جو لکھ دیا گیا ہے۔ اور ہم ناظرین کو مکر ریاد دلاتے ہیں کہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کی نسبت ہماری پیشگوئی کے دو پہلو تھے یعنی یا تو ان کی موت اور یا ان کا حق کی طرف رجوع کرنا اور رجوع کرنا دل کا فعل ہے جس کو خلقت نہیں جانتی اور خدا تعالیٰ جانتا ہے اور خلقت کے جاننے کے لئے یہ فیصلہ ہے جو ہم نے کر دیا اور خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت نے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کو اس بات کی طرف تحریک نہ دی کہ وہ اس اثناء میں بد زبانی اور سخت گوئی کو کمال تک پہنچا کر موت کے اسباب اپنے لئے جمع کرتے بلکہ ان کے دل میں عظمت اسلام کا خوف ڈال دیا تا وہ اس شرط سے فائدہ اٹھا لیں جو رجوع کرنے والوں کے لئے الہامی الفاظ میں لکھے گئے