مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 501
مجموعه اشتہارات ۱۲۳ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محمد عربی کا بروی ہر دوسر است کیسے کہ خاک درش نیست خاک بر سر او بر اول فتح اسلام لَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا " واضح ہو کہ وہ پیشگوئی جو امرت سر کے عیسائیوں کے ساتھ مباحثہ ہو کر ٫۵ جون ۱۸۹۳ء میں کی گئی تھی جس کی آخری تاریخ ۵ ستمبر ۱۸۹۴ تھی وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ اور حکم کے موافق ایسے طور سے اور ایسی صفائی سے میعاد کے اندر پوری ہو گئی کہ ایک منصف اور دانا کو بجز اس کے ماننے اور قبول کرنے کے کچھ بن نہیں پڑتا ہاں ایک متعصب اور احمق یا جلد باز جو ان واقعات اور حوادث کو یکجائی نظر سے دیکھنا نہیں چاہتا جو پیشگوئی کے بعد فریق مخالف میں ظہور میں آئی اور الہامی الفاظ کی پیروی نہیں کرتا بلکہ اپنے دل کی آرزوؤں کی پیروی کرتا ہے اس کی مرض نادانی لا علاج ہے اور اگر وہ ٹھو کر کھائے تو اس کی پست فطرتی اور حق اور سادہ لوحی اس کا موجب ہوگی ۔ ورنہ کچھ شک نہیں کہ فتح اسلام ہوئی اور عیسائیوں کو ذلت اور ہاویہ نصیب ہو گیا۔ پیشگوئی کے الفاظ یہ تھے کہ دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا بنا رہا ہے ۔ وہ انہیں دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی ۱۵ ماہ تک ہادیہ میں گرایا جاوے گا اور اس ا ترجمہ محمد عربی جو دونوں جہاں کی عزت ہے جو شخص اس کے در کی خاک نہیں بنا اس کے سر پر خاک۔ النساء : ۱۴۲