مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 485
مجموعه اشتہارات ۴۸۵ ۱۲۰ جلد اول اشتہار واجب الاظہار بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ ! الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ وَ خَيْرٍ خَلْقِهِ وَ أَفْضَل رُسُلِهِ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ - اما بعد واضح ہو کہ سنا گیا ہے کہ امرتسر کے بعض ایسے آدمی جن پر مادہ بدظنی یا تذبذب غالب ہے ایک افغان محمد یوسف خان نام کے عیسائی ہو جانے سے جس نے اب نام یوسف خان رکھوایا ہے یہ وہم بصورت اعتراض پیش کرتے ہیں کہ یہ شخص یوسف خان اس عاجز کی جماعت میں داخل تھا۔ پھر وہ کیونکر عیسائی ہو گیا تو اس کا یہی جواب ہے کہ اپنی شقاوت سے اپنی کور باطنی سے اور نفسانی اغراض کے جوش سے ، وہ اُس شاخ کی طرح تھا جس کا سچا پیوند ہمارے ساتھ نہیں تھا۔ اس لیے مالک حقیقی نے اُس شاخ کو کاٹ دیا اور تنور میں پھینک دیا۔ اگر وہ شاخ پھل اور پھول لانے والی ہوتی تو ہرگز کائی نہ جاتی ، لیکن وہ ایک خشک شاخ تھی سو مالک نے اس کے ساتھ وہی کیا جو خشک شاخوں کے ساتھ ہمیشہ سے وہ کرتا ہے ۔ وہ غنی بے نیاز ہے کسی کے مرتد ہو جانے سے اس کی ملکوت میں کچھ کمی نہیں آتی ۔ اور ایسا سمجھنا سراسر ظلم اور غلطی ہے کہ گویا یہ شخص ہمارے خاص بیعت کنندوں میں سے تھا۔ اصل حال یہ ہے کہ اکثر لوگ اس ا المائدة : ۵۵