مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 482 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 482

أفاضل الکرام العظام، وفکَّرْنا فی القرآن ونظرنا إلی الکلام، فما وجدنا بلاغتہ وفصاحتہ علی مرتبۃ الحسن التام وملاحۃ النظام، کما ہو مشہور عند العوام، بل وجدناہ مملوًّا من أغلاط کثیرۃ وألفاظ رکیکۃ وحشیۃٍ، ولیس فی دعواہ من صادقین۔وکذٰلک حقّروا کتاب اللّٰہ المبین، وکانوا فی سبّہم وطعنہم معتدین۔فألہمَنی ربّی لأُتمّ حُجّۃ اللّٰہ علیہم، وأُرِی الخَلق جہل الفاسقین۔فألّفتُ ہذہ الرسالۃ وجعلتُہا حصّتَین حصّۃ فی ردّ کلماتہم، وحصّۃ فی آیۃ الکسوفین۔وأُقسم بالذی أنزلَ الفرقان وأکمل القرآن، لقد کان کلّہم جہلاء ، وما مسّوا العلم والعرفان، ومن قال إنی عالم فقد مان۔فمن ادّعی منہم أن لہ دخل فی العربیۃ، وید طولٰی فی العلوم الأدبیۃ، فأحسنُ الطرق لإثبات براعتہ وتحقیق صناعتہ بقیہ ترجمہ۔قرآن پر غوروفکر کیا اور اس کلام پر نظر ڈالی تو دیکھا کہ اس کی فصاحت و بلاغت میں وہ حسن تام اور خوبی نظام مفقود ہے جو عوام میں مشہور ہے۔اس کے برعکس اُسے کثیر اغلاط اوررکیک و غیرمانوس الفاظ سے پُر پایا۔اوروہ اپنے دعویٰ میں ہرگز سچا نہیں۔اس طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب مبین کی تحقیر کی اورگالی گلوچ اور طعن و تشنیع کی حد کردی۔تب میرے ربّ نے مجھے الہام کیا تا میں ان پر حجت تمام کروں اوران فاسقوں کی جہالت خلقِ خدا پر طشت ازبام کروں۔اس غرض سے میں نے یہ رسالہ تالیف کیا۔اور اسے دو حصوں میں تقسیم کیا۔ایک حصہ تو ان کے کلمات کا ردّ ہے اوردوسرا نشان کسوف وخسوف کے ذکر میں ہے۔مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے فرقان نازل کیا اور قرآن کامل کیا کہ وہ سب یقینا جہلا تھے۔اورعلم وعرفان سے انہیں ذرا بھی مَس نہ تھا۔ان میں سے جس نے عالم ہونے کا دعویٰ کیا اس نے جھوٹ بولا۔اور جس نے یہ بڑ ہانکی کہ اُسے عربی زبان کا گہرا علم ہے اور علوم ادبیہ میں یَدِطولیٰ رکھتا ہے تواس کی مہارت کاثبوت اور اس کی