مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 481 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 481

 الاشتہار لِتَبْکِیْتِ النَّصَارٰی وَتَسْکِیْتِ کُلّ مَن بَارَی قالت النصاری إنّ لنا نصابًا تامًّا ونصیبًا عامًّا من العربیۃ، وقد لحِقتْ بنا من المسلمین جماعۃٌ سابقون فی العلوم الأدبیۃ، وجَمٌّ غفیر من أہل الفنون الإسلامیۃ۔وقالوا إن القرآن لیس بفصیح بل لیس بصحیح، وکنا علی عیوبہ مُطّلعین۔وألّفوا کُتُبًا وأشاعوا فی البلاد، لیضلّوا الناس ویُکثروا فساد الارتداد۔وقالوا إنا نحن کنّا مِن فحول علماء الإسلام اشتہار نصاریٰ کو لاجواب اورہرمدمقابل کو خاموش کروانے کے لئے عیسائیوں نے کہا کہ ہمیں عربی زبان کامکمل نصاب اورحصہ عام حاصل ہے۔اورمسلمانوں میں سے علومِ ادبیہ میں سبقت رکھنے والوں کی ایک جماعت اورفنون اسلامیہ کے ماہرین کا جم غفیر ہمارے ساتھ آملا ہے۔نیز یہ کہا کہ قرآن نہ تو فصیح ہے اور نہ ہی صحیح۔اورہم اس کے عیوب سے مطلع ہیں۔لوگوں کو گمراہ کرنے اور فتنۂ ارتدادکوہوا دینے کے لئے انہوں نے کتب تالیف کرکے شہروں میں پھیلائیں۔اوریہ بھی کہا کہ ہماراشمار عظیم علمائے اسلام اورفضلائے کرام و عظام میں ہوتاتھا ہم نے