مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 479
مجموعه اشتہارات ۴۷۹ جلد اول جمع نہ کراویں تو ہمارے درونگو اور کا ذب ہونے کے لیے اسی قدر کافی ہوگا ۔ تب بلا شبہ ہم آیت لَعْنَةَ اللهِ عَلَی الكَاذِبِينَ کے مصداق ہوں گے اور نہ ایک لعنت بلکہ کروڑ لعنت کے مستحق ٹھہریں گے لیے لیکن اگر پادری عماد الدین صاحب اور اُن کی تمام جماعت جو مولوی اور فاضل کہلاتی ہے جواب نہ دے سکیں اور عاجز آ جائیں تو نہ ہم ان سے کچھ مانگتے ہیں نہ گالیاں نکالتے ہیں نہ دُکھ دیتے ہیں لے حاشیہ۔ اس رسالہ میں جیسا کہ ہم نے بصورت تخلف وعدہ کروڑ لعنت کا مصداق اپنے تئیں ٹھہرا لیا ہے، اسی طرح اس صورت میں جو حضرات پادری صاحبان نہ ہمارے عربی رسالہ نور الحق کا دوماہ تک جواب شائع کریں اور نہ مولوی کہلانے اور قرآن شریف کی فصاحت پر حملہ کرنے سے باز آویں ہزار لعنت صاحبان موصوفین کی خدمت میں ہماری طرف سے ہدیہ ہے۔ خیال رہے کہ یہ باتیں تہذیب کے برخلاف نہیں۔ ہم ستائے گئے ۔ ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ صد ہا گالیاں دی گئیں کہ اگر ایک محلہ کے ادنی سے معتز ز کو ایک ان میں سے دی جاتی تو بے شک گورنمنٹ اس کی نالش پر توجہ کرتی اور ہم کسی پر لعنت نہیں بھیجتے مگر کا ذب اور موذی پر اس قسم کا لعنت نامہ توریت میں بھی موجود ہے۔ ظالموں اور جھوٹوں اور نادانوں کو روکنے کے لیے یہ تدبیریں ہیں ۔ اس سے زیادہ ہم کیا کریں کہ جواب بالمقابل فصیح لکھنے پر پانچ ہزار روپیہ نقد انعام دیتے ہیں اور عمداً پہلو تہی کر را پہلو تہی کرنے کی حالت میں ہزار لعنت ہے مگر اس صورت میں کہ جب مولوی کہلانے اور قرآن کریم پر حملہ کرنے سے باز نہ آئیں ۔ یہ بھی یاد رہے کہ چار دفعہ مجھے منجانب اللہ رویا اور الہام کے ذریعہ سے بشارت مل چکی ہے کہ عیسائی ہرگز اس رسالہ کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور ذلت کے ساتھ خاموش رہ جائیں گے۔ پس اگر اور نہیں تو اس پیشگوئی کو ہی جھوٹی کر کے دکھلا دیں۔ اگر انہوں نے بالمقابل رسالہ لکھ مارا اور وہ رسالہ فصاحت میں ہمارے رسالہ کا ہم پلہ ثابت ہو گیا تو بلا شبہ کا ذب ٹھہروں گا۔ پس چاہیے کہ ہمت نہ ہاریں بلکہ اپنے اس مسیح سے مدد طلب کریں جس کو ہم محض عاجز انسان جانتے ہیں اور اس سے وہ روح ال سے وہ روح القدس رورو کر مانگیں جو بولیاں سکھاتا ہے، مگر ساتھ اس کے یقین یا درکھیں کہ پیشگوئی سچی نکلے گی اور عیسائیوں کی مولویت کا ایسا پردہ فاش ہو جائے گا کہ بچے بھی ان پر نہیں گے اور ان کے خدا اور روح القدس کی کمزوری ایسی ثابت ہو جائے گی کہ سب خدائی اور مدد نمائی سرد پڑ جائے گی اور صلیب ٹوٹ جائے گی ۔ بعض دوست یہ اندیشہ نہ کریں کہ ممکن ہے کہ شیخ محمد حسین بٹالوی جو عوام میں مولوی کر کے مشہور ہے اس وقت بھی ہمارے اس رسالہ کے شائع ہونے پر بالمقابل عربی رسالہ بنانے میں عیسائیوں کی ایسی ہی مدد کرے جیسا کہ اس نے جون ۱۸۹۳ء میں ہمارے مباحثہ کے وقت پوشیدہ طور پر ان کی مدد کی تھی اور اپنے اشاعۃ السنہ کا فتوی بھیج دیا تھا اور ان کی تائید میں ایک اشتہار بھی چھپوایا تھا جو بعض مسلمانوں کے لعن طعن کے باعث شائع ہونے سے رک گیا جس کی ایک کاپی ایک خاص