مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 465
بستروں پر غور کرو کہ کیا ضرور نہ تھا کہ ایک دن ہمارے سیّد اور پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوتی۔غافل مشوگر عاقلی دریاب گر صاحبدلی شاید کہ نتواں یا فتن دیگر چنیں ایام را۱؎ آئینہ کمالات اسلام شائقین کے لئے اطلاع اس وقت ایک کتاب آئینہ کمالات اسلام نام سے تالیف کی ہے جس میں بڑی تحقیق و تدقیق سے اسلام اور قرآن کی خوبیوں اور کمالات کا بیان ہے۔اور علاوہ اس کے مخالفین مذہب کے عقایدباطلہ کا ردّ ہے اور فرقہ نیچریہ کے خیالات باطلہ کا بھی اچھی طرح استیصال کیا گیا ہے۔ضخامت اس کی ساڑھے چھ سو صفحہ سے زیادہ ہے۔قیمت دو روپیہ اور محصول علاوہ ہے۔اور ماسوا اس کے مفصلہ ذیل کتابیں بھی موجود ہیں۔فتح اسلام۔توضیح مرام۔ازالہ اوہام محصول علاوہ ہے اور فتح اسلام اور توضیح مرام کی قیمت آٹھ آٹھ آنہ تھی۔اب ہم نے چار چار آنہ کم کر دیئے ہیں۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب (مطبوعہ ریاض ہند پریس قادیان) (تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحہ ۶۳ تا ۶۵) ۱؎ ترجمہ۔اگر عقلمند ہے تو غافل نہ ہو اور اگر صاحب دل ہے تو معاملات کا ادراک حاصل کر کیونکہ پھر یہ ایّام میسر نہ ہوں گے۔