مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 454
مجموعه اشتہارات لد لد ۱۱۴ جلد اول اتمام حجت اگر شیخ محمد حسین بٹالوی دہم ہم سے ذیقعد ۱۳۱۰ھ کو مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تو اُسی روز سے سمجھا جائے گا کہ وہ پیشگوئی جو اس کے حق میں چھپوائی گئی تھی کہ وہ کافر کہنے سے تو بہ کرے گا پوری ہوگئی بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ اے خدا وند قدیر اس ظالم اور سرکش اور فتان پر لعنت کر اور ذلت کی ماراس پر ڈال جواب اس دعوت مباہلہ اور تقرری شہر اور مقام اور وقت کے بعد مباہلہ کے لئے میرے مقابل پر میدان میں نہ آوے اور نہ کافر کافر کہنے اور سب اور شتم سے باز آوے۔ آمین ثم آمین۔ يَا أَيُّهَا الْمُكَفِّرُونَ تَعَالَوْا إِلَى أَمْرٍ هُوَ سُنَّةُ اللَّهِ وَنَبِيِّهِ لَافْحَامِ الْمُكَفِّرِيْنَ الْمُكَذِّبِينَ۔ فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنْ لَّعْنَةَ اللهِ عَلَى الْمُكَفِّرِيْنَ الَّذِينَ اسْتَبَانَ تَخَلَّفُهُمْ وَشَهِدَ تَخَوُّفُهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَاذِبِينَ۔ المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی یہ اشتہار رسالہ سچائی کا اظہار مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر کے صفحہ ۱۹ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۲) لے اس میں تمام علماء مکفرین کو بہ تقرری تاریخ دہم ذیقعد ۱۳۱۰ھ بمقام امرتسر مباہلہ کے لیے بلایا گیا ہے۔