مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 452 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 452

 اعلان عام  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ ۔۱؎ اُس مُباہلہ کی اہلِ اسلام کو اطلاع جو دہم۱۰ ذیقعد روز شنبہ کو بمقام امرتسر عیدگاہ متـصل مسجد خان بہادر حاجی محمد شاہ صاحب مرحوم ہو گا اے برادران اہل اسلام! کل دہم۱۰ ذیقعد روز شنبہ کو بمقام مندرجہ عنوان میاں عبدالحق غزنوی اور بعض دیگر علماء جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے اس عاجز سے اس بات پر مباہلہ کریں گے کہ وہ لوگ اس عاجز کو کافر اور دجّال اور بیدین اور دشمن اللہجَلَّ شَانُـہٗ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سمجھتے ہیں۔اور اس عاجز کی کتابوں کو مجموعہ کفریات خیال کرتے ہیں۔اور اس طرف یہ عاجز نہ صرف اپنے تئیں مسلمان جانتا ہے بلکہ اپنے وجود کو اللہ اور رسول کی راہ میں فدا کئے بیٹھا ہے۔لہٰذا ان لوگوں کی درخواست پر یہ مباہلہ تاریخ مذکورہ بالا میں قرار پایا ہے، مگر مَیں چاہتا ہوں کہ مباہلہ کی بددُعا کرنے کے وقت بعض اور مسلمان بھی حاضر ہو جائیں کیونکہ میں یہ دعا کروں گا کہ ۱؎ النحل: ۱۲۹