مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 404

میدان سے بھاگ گیا۔یا کچے بہانوں سے ٹال دیا تو تم سارے گواہ رہو کہ بے شک میں کذّاب اور دجّال ہوں۔تب میں ہر یک سزا کے لائق ٹھہروں گا۔کیونکہ اس موقعہ پر ہر یک پہلو سے میرا کذب ثابت ہو جائے گا اور دعا کا نامنظور ہونا کھل کر میرے الہام کا باطل ہونا بھی ہر یک پر ہویدا ہو جائے گا۔لیکن اگر میاں بٹالوی مغلوب ہوگئے تو اُن کی ذلت اور رو سیاہی اور جہالت اور نادانی روز روشن کی طرح ظاہر ہو جائے گی۔اب اگر وہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اور بھاگ جائیں اور خطا کا اقرار بھی نہ کریں تو یقیناً سمجھو کہ ان کیلئے خدا تعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے۔(۱) لعنت (۲) لعنت (۳) لعنت (۴) لعنت (۵) لعنت (۶) لعنت (۷) لعنت (۸) لعنت (۹) لعنت (۱۰) لعنت تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ المشتھر میرزا غلام احمد قادیانی ۳۰؍ مارچ ۱۸۹۳ء نوٹ۔اگر میاں بٹالوی اس نشان کو منظور نہ کریں اور کسی قسم کا نشان چاہیں تو پھر اسی کے بارے میں دعاکی جائے گی مگر پہلے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ مَیں اس مقابلہ سے عاجز اور قاصر ہوں۔تنبیہ: اگر اس کا جواب یکم اپریل سے دو ہفتہ کے اندر نہ آیا تو آپ کی گریز سمجھی جائے گی۔(یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام طبع اوّل مطبوعہ ریاض ہند پریس قادیان کے صفحہ ۶۰۲ سے ۶۰۴ تک ہے) (روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۶۰۲ تا ۶۰۴)