مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 395 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 395

مجموعه اشتہارات ۳۹۵ (٩٩ شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي تا دل مرد خدا نامد بدرد بیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد جلد اول ( كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغْنَى) ۔ انسان با وجود سخت ناچیز اور مشت خاک ہونے کے پھر اپنی عاجزی کو کیسے جلد بھول جاتا ہے ایک ذرہ درد فرو ہونے اور آرام کی کروٹ بدلنے سے اپنی فروتنی کا لہجہ فی الفور بدل لیتا ہے پنجاب کے قریباً تمام آدمی شیخ مہر علی صاحب ریکس ہوشیار پور سے واقف ہوں گے اور میرے خیال میں ہے کہ جس ایک بیجا الزام میں اپنے بعض پنہانی قصوروں کی وجہ سے جن کو خدا تعالیٰ جانتا ہو گا وہ پھنس گئے تھے۔ وہ قصہ ہمارے ملک کے بچوں اور عورتوں کو بھی معلوم ہوگا ۔ سو اس وقت ہمیں اس منسوخ شدہ قصہ سے تو کچھ مطلب نہیں صرف اس بات کا ظاہر کرنا مطلوب ہے کہ اس قصہ سے تخمینا چھ ماہ پہلے اس عاجز کو بذریعہ ایک خواب کے جتلایا گیا تھا کہ شیخ صاحب کی جائے نشست فرش کو آگ لگی ہوئی ہے اور اس آگ کو اس عاجز نے بار بار پانی ڈال کر بجھایا ہے سو اسی وقت میرے دل میں خدا تعالیٰ کی لے ترجمہ ۔ جب تک کسی مرد خدا کے دل کو تکلیف نہیں پہنچتی خدا کسی قوم کو رسوا نہیں کرتا۔ کے العلق : ۸،۷