مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 371
مجموعه اشتہارات ۳۷۱ جلد اول ان پر ثابت کر دے گا کہ میں ہوں اور اگر مقابلہ نہ کریں تو یکطرفہ نشان بغیر کسی بے ہودہ شرط کے مجھ سے دیکھیں اور میرے نشان کے منجانب اللہ ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ اگر ایسا آریہ جس نے کوئی نشان دیکھا ہو بلا توقف مسلمان نہ ہو جائے تو میں اس پر بددعا کروں گا پس اگر وہ ایک سال تک جذام یا نا بینائی یا موت کی بلا میں مبتلا نہ ہو تو ہر ایک سزا اٹھانے کیلئے میں طیار ہوں اور باقی صاحبوں کیلئے بھی یہی شرائط ہیں اور اگر اب بھی میری طرف منہ نہ کریں تو ان پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری ہو چکی ۔ المش خاکسار غلام احمد ۔ قادیان ضلع گورداسپورہ تهر ( یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام با ر اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان کے صفحہ ۲۷۲ سے صفحہ ۲۷۸ تک ہے ) (روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۷۲ تا ۲۷۸)